شعنبہ اسلامک اسٹڈیز میں مولانا عبدالحمید رحمانی کی حیات وخدمات سے متعلق دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
نئی دہلی: فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی، جامعہ اسلامیہ سنابل نیزطلبہ وطالبات کے لیے متعدد تعلیمی واقامتی ادارے قائم کرنے والے معروف عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پردوروزہ سیمینارمنعقد کیا گیا جس کا موضوع ’’مسلمانان ہند کی تعلیمی وسماجی ترقی میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا کردار‘‘ تھا۔ اس اہم سیمینارمیں ملک وبیرون ملک کی متعدد شخصیات نے مقالات اورتأثرات پیش کئے۔ نیزافتتاحی اجلاس میں جامعہ اسلامیہ سنابل اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درمیان یادگاری شیلڈ کا تبادلہ کیا گیا اور مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی زندگی پرایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی، جس میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد بھی سنٹرکی ترقی کے منظردکھائے گئے۔
افتتاحی اجلاس کے مہمانی خصوصی مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کے بیٹے، معروف عالم دین اورسنٹر کے موجودہ صدرمولانا محمد رحمانی سنابلی، مدنی تھے۔ سیمینارمیں 40 سے زائد مقالے پڑھے گئے جبکہ بعض اہم شخصیات نے اپنے تأثرات بھی پیش کئے۔ ان مقالات میں مولانا رحمانی رحمہ اللہ کی پیدائش، خاندانی احوال، نشوونما ، تعلیم وتربیت، عرب اوربیرونی ممالک کے علماءاور سیاسی شخصیات سے تعلقات، سیاسی زندگی کے احوال اوران کی کامیاب صاف ستھری سیاسی زندگی کے مختلف گوشوں، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی نظامت کا کامیاب دور، جامعہ رحمانیہ اورجامعہ سلفیہ بنارس کی تدریس، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے طالب علمی اورفراغت کے بعد کے احوال، جمعیت اہل حدیث العالمیہ کا قیام جریدہ ترجمان، مجلہ التوعیہ، مجلہ التبیان، مجلہ محدث، مجلہ صوت الجامعہ بنارس نیزدیگرکئی مجلات کی ادارت اوراشراف نیزکامیاب اشاعت اورخصوصی نمبرات ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے متعلق ان کی کاوشیں، حج کمیٹی، مسلم مجلس مشاورت سے ان کی وابستگی نیردنیا کے دسیوں ممالک کے اسفاراوراہم کانفرنسوں میں شرکت اورعالمی طورپرمسلمانوں کے لئے لائحۂ عمل تیارکرنے کی کاوشیں وغیرہ شامل تھیں۔
مولانا محمد رحمانی نے انگریزی ترجمہ کراکرکتابی شکل میں شائع کرنے کا کیا اعلان
سیمینارکے افتتاحی اجلاس میں بالخصوص مولانا محمد رحمانی نے اپنے والد گرامی رحمہ اللہ کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق مساعی کا تذکرہ کیا جو ان کے مضامین کے خلاصہ پرمشتمل تھیں۔ جس پراسلامک اسٹڈیز کے پروفیسرعبید اللہ فہد نے بالخصوص مسلم یونیورسٹی پرلکھے گئے مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کے تمام مضامین کوجمع کرکے ان کا انگریزی ترجمہ کرانے اورکتابی شکل میں شائع کرنے کا اعلان کیا۔
مختلف قراردادیں منظورکی گئیں
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق مضامین کے انگریزی ترجمہ کو شائع کرانے کے علاوہ مولانا رحمانی رحمہ اللہ سے متعلق چند مزید اہم قرارداد یں بھی منظور کی گئیں، جن کا اعلان اسلامک اسٹڈیزکے صدرپروفیسرعبدالحمید فاضلی نے کیا جومندرجہ ذیل ہیں۔ سب سے پہلی تجویزمولانا رحمانی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات اوران کی زندگی سے متعلق ہرسال ایک پیپرتیارکرانا۔ دوسری تجویزمولانا رحمانی رحمہ اللہ کے بعض اہم مضامین کا انگریزی ترجمہ کراکے شائع کرنا تھا۔ تیسری تجویزمولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کے نام سے اسلامک اسٹڈیزکی لائبریری میں ایک بڑا بلاک قائم کیا جائے، جس میں ان کا تعارف بھی ہواوران کی نجی لائبریری کی اہم کتابیں بھی رکھی جائیں تاکہ طلبہ وطالبات بھرپورفائدہ اٹھا سکیں۔ چوتھی تجویز جامعہ اسلامیہ سنابل اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے امکانات پرغوروخوض کیا گیا۔
پروفیسرعبدالحمید فاضلی نے اختتامی اجلاس کے صدارتی خطاب میں ان اہم امورپرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل حدیث جماعت کی صاف ستھری دعوت اوراہداف سے یونیورسٹی کے بہت کم لوگ واقف تھے۔ اس سیمینارکی وجہ سے جماعت اہل حدیث کا ایک اچھا تعارف ہوا ہے اورہم یہ بات واضح طریقہ سے کہہ سکتے ہیں کہ جماعت اہل حدیث کا قرآن وسنت سے متعلق واضح موقف اوربالخصوص عقائد کے باب میں ان کی اصلاحات قابل ستائش ہیں۔ دوسری جماعتیں عقائد نیزسنت کی اتباع میں متساہل ہیں اوران جماعتوں سے منسوبین افراد کے سامنے اگرعقائد واعمال کی اصلاح کی بات کی جائے تو وہ قبول ہی نہیں کرتے اوران کی اصلاح کا کام بہت مشکل ہے کیوں کہ وہ اپنے شرکیہ اوربدعات پرمشتمل کام کوہی اسلام سمجھتے ہیں۔
پروفیسرعبدالحمید فاضلی نے کی حوصلہ افزائی
پروفیسرعبدالحمید فاضلی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی کارکردگی کو بھی بھرپورطریقہ سے سراہا اورمولانا محمد رحمانی حفظہ اللہ سے تجاویزاورقراردادوں سے متعلق عیدالفطرکے بعد بیٹھنے اوران پرعملی اقدامات کے کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے پروگرام کے آرگنائزرعبدالوحید خان سنابلی اورمعاون آرگنائزرعبدالمبین سلفی اوردیگرمشارکین کا شکریہ ادا کیا اوربالخصوص ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹرکے صدرمولانا محمد رحمانی ، نائب صدر مولانا وسیم احمد سنابلی ریاضی، سکریٹری مولانا عبداللہ محمد سعی سنابلی، جوائنٹ سکریٹری اسماعیل رحمانی، خازن حافظ محمد یحییٰ اوردیگراراکین سے ملاقات بھی کی اورشکریہ بھی ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…