بھارت ایکسپریس اردو کی جانب دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منگل (16 ستمبر) کی شام اردو کے ممتاز صحافی مولوی محمد باقر کی یاد میں ایک شاندار تقریب ’بزمِ صحافت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی، قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ, سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم پی جگدمبیکا پال سمیت کئی بڑی شخصیت شامل ہوئیں۔ اس موقع پر پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر نے ملک کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور خصوصی اعلان بھی کیا۔
ڈاکٹر شاہد اختر نے مولوی محمد باقر کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک سے محبت اور ملک کے قربان ہو جانے اور اردو صحافت کو سمجھنا ہے تو مولوی محمد باقر کی قربانی کو سمجھنا ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مولوی محمد باقر کی قربانی ملک کے تمام لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔ انھوں نے اپنے قلم کی طاقت سے پوری برطانوی حکومت کو ایسا ہلا کر رکھ دیا کہ انھوں نے بغیر کوئی مقدمہ چلائے انھیں توپ سے اڑا دیا۔‘‘
اردو دلوں کو جوڑتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر شاہد اختر
اس موقع پر انھوں نے اردو زبان اور صحافت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’اردو ایسی زبان ہے جو دلوں کو جوڑتی ہے اور ہندوستانی کی آزادی میں اردو صحافت کا نہایت اہم کردار رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کے صحافیوں کو بھی ان کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کی عظیم قربانی سے سبق لینا چاہیے۔ ان کے قلم میں جو طاقت تھی اور ان کے قلم کے ساتھ اردو زبان میں جو طاقت تھی، اس نے انگریزوں کو آخرکار ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ خاص طور پر ہندو مسلم اتحاد کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔‘‘
این سی ایم ای آئی کے اداروں میں پڑھائی جائے گی مولوی محمد باقر: شاہد اختر
اس موقع پر این سی ایم ای آئی (قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن) کے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے اعلان کیا کہ ’’میں این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین ہونے کے ناطے میں اپنے کمیشن کے تحت آنے والے تمام اداروں کو خط لکھوں گا کہ ان سب میں مولوی محمد باقر اور ان کی قربانیوں کے پڑھایا جائے۔ میں یقین دلاتا ہوں میں جلد ہی یہ خط تمام اداروں کو یہ خط لکھوں گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مولوی محمد باقر نے ملک کے لیے خود کو قربان دیا اور یہ فخر سب کو نصیب نہیں ہوتا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…