ملک کے معروف اور باوقار تعلیمی اداروں میں سے ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر کاانتخاب ہوگیا ہے ۔ پروفیسر مظہر آصف کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ قومی دارلحکومت دہلی میں واقع اس تعلیمی ادارہ میں گزشتہ ایک سال سے مذکورہ عہدہ پر کسی عہدیدار کا تقرر نہیں ہوا تھا۔
پروفیسر مظہر آصف اس وقت جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلر کا عہدہ سابق وائس چانسلر نجمہ اختر کے سبکدوش ہونے کے بعد ایک سال سے خالی تھا ،نجمہ اختر کی سبکدوشی کے بعد پروفیسر شکیل احمد کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا۔ ڈیڑھ سال بعد مظہر آصف کو جامعہ اسلامیہ کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔
مظہر آصف کون ہیں؟
پروفیسر مظہر سینٹر فار فارسی اینڈ سنٹرل ایشین اسٹڈیز میں پروفیسر ہیں۔ جے این یو کی ویب سائٹ پر دستیاب ان کے پورٹ فولیو کے مطابق، وہ قومی تعلیمی پالیسی کے لیے ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن ہیں اور قومی مانیٹرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے رکن بھی ہیں۔
جے این یو کے پروفیسر مظہر آصف پر شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کمیونٹی کی خاتون ملازم رینا کے خلاف ذات پات کے امتیاز اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون ملازم رینا نے جامعہ کے نئے وی سی پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…