قومی

Proceedings of the Rajya Sabha adjourned: راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کی ہنگامہ آرائی کے سبب کارروائی 28 جولائی تک کے لیے ملتوی

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی اپوزیشن ارکان کی زبردست نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایوان میں اس وقت شور بڑھ گیا جب وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان ایک سوال کا جواب دے رہے تھے، جس پر چیئر پر موجود بی جے پی رکن گھنشیام تیواری نے کارروائی 28 جولائی تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے ایوان میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کئی اراکین اپنی مخصوص نشستوں پر موجود نہیں تھے اور بولنے والے اراکین کو بار بار روک رہے تھے، جو کہ ایوان کی روایات اور اراکین کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔

اپوزیشن کی مخالفت اور Rule 267 کے تحت مطالبہ

اپوزیشن اراکین نے بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو رویژن (SIR) پر بحث کے لیے کاروبار معطل کرنے کی درخواست دی تھی، جو ڈپٹی چیئرمین نے مسترد کر دی۔ کانگریس کی رکن رینوکا چودھری اور دیگر نے Rule 267 کے تحت نوٹس دائر کرتے ہوئے اس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے انتخابی فہرستوں میں غیر شفاف تبدیلی کی کوشش ہے۔ کانگریس کے دیگر رہنما اکھلیش پرساد سنگھ، رنجیت رنجن، اشوک سنگھ، نیرج ڈانگی اور راجنی پاٹل نے بھی اسی معاملے پر ایوان میں بات چیت کا مطالبہ کیا۔

کمل ہاسن سمیت کئی نئے ارکان کی حلف برداری

ایوان بالا میں جمعہ کو اداکار اور مکّل نیدھی مایم (MNM) کے سربراہ کمل ہاسن نے تمل زبان میں راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ ان کے علاوہ DMK کے راجتھی، ایس آر سیوالنگم اور پی ولسن نے بھی راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف برداری کی۔

لوک سبھا میں بھی ہنگامہ، کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

ادھر، لوک سبھا میں بھی اپوزیشن کے نعرے بازی اور پلے کارڈز لہرانے کے سبب اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔ انہوں نے ایوان کو معمول کے مطابق چلانے کی اپیل کی اور کہا کہ ’’احتجاج درج کرانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، اگر ایوان چلانے کا ارادہ نہیں ہے تو پھر کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔‘‘

پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا مظاہرہ

اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں حصہ لیا، جو بہار کے ووٹر لسٹ SIR عمل کے خلاف پانچویں دن بھی جاری رہا۔ مظاہرے میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ’’SIR- Attack on Democracy‘‘ جیسے نعرے درج بینرز اور پلے کارڈز تھے۔

اپوزیشن کا حکومت پر حملہ

اپوزیشن اتحاد انڈیا (INDIA) بلاک کے اراکین نے مرکز پر جمہوریت پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف اس مسئلے پر ایوان میں بیان دیں بلکہ پہلگام حملہ اور مبینہ آپریشن سندور کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے پر بھی صفائی پیش کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

4 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

5 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

5 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

6 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

6 hours ago