قومی

Priyanka Gandhi’s road show in Varanasi: پرینکا گاندھی 25 مئی کو وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے میں کریں گی روڈ شو، وارانسی میں یکم جون کو ساتویں اور آخری مرحلے کی ہوگی ووٹنگ

وارانسی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پارٹی کے لوک سبھا امیدوار اور ریاستی کانگریس صدر اجے رائے کی حمایت میں 25 مئی کو وارانسی میں روڈ شو کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہائی پروفائل سیٹ وارانسی سے مسلسل تیسری بار رکن پارلیمنٹ بننے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

اجے رائے نے بدھ کے روز کہا، “ہاں، پرینکا گاندھی 25 مئی کو وارانسی میں انتخابی مہم چلائیں گی اور روڈ شو کریں گی۔” اجے رائے گزشتہ چند دنوں سے یہاں پر بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس کے اسٹار پرچارکوں میں شامل ہیں۔ اپنے بھائی راہل اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی طرح وہ بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں رائے بریلی میں بھی انتخابی مہم چلائی تھی جہاں سے راہل گاندھی امیدوار ہیں۔ امیٹھی میں انہوں نے کے ایل شرما کے لیے انتخابی تشہیر کی۔ وارانسی میں یکم جون کو ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔

کانگریس کے شہر صدر راگھویندر چوبے نے کہا کہ 25 تاریخ کی شام کو روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔ پرینکا گاندھی اپنے روڈ شو کا آغاز بی ایچ یو سنگھ گیٹ پر واقع پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر پھول چڑھا کر کریں گے۔ یہ روڈ شو لنکا سے شروع ہو کر درگا کنڈ، بھیلو پور، ریواڑی تالاب، چرچ اسکوائر، نئی سڑک، بینیا باغ، چیت گنج، لہورابیر سے ہوتے ہوئے مالدہیہ کے پٹیل چوراہے پر پہنچے گا۔ یہاں پرینکا اور ریاستی کانگریس صدر اور وارانسی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اجے رائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھا کر روڈ شو کا اختتام کریں گے۔

چوبے نے کہا کہ کانگریس کے علاوہ اس کی ذیلی تنظیموں کانگریس سیوا دل، یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس، اقلیتی کانگریس، آئی این ٹی یو سی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد سات کلومیٹر طویل روڈ شو میں شرکت کرے گی۔ ان کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ ساتھ انڈیا اتحاد میں شامل دیگر پارٹیوں کے عہدیدار اور کارکن بھی اس روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ روڈ شو کے راستے میں مختلف مقامات پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سبھی لیڈران کا استقبال کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

9 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

10 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

10 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

10 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

11 hours ago