قومی

Parliament Monsoon Session 2026: وزیرتعلیم پرہلاد جوشی پر پرینکا گاندھی کے بیان سے لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، اسپیکر سے برسراقتدار پارٹی نے کی شکایت

نئی دہلی: پیپرلیک سے متعلق لوک امتحان (ترمیمی) بل، 2026 پرلوک سبھا میں جاری بحث کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے ایک بیان پرایوان میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جنترمنترتحریک اورسابق مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کے معاملے پرحکومت کونشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے موجودہ مرکزی وزیرتعلیم پرہلاد جوشی پربھی سخت تنقید کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے وزارتِ تعلیم کی ذمہ داری ایسے لیڈرکوسونپی ہے، جنہوں نے ایک حاملہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ خاتون کے مجرموں کی رہائی کودرست قراردیا تھا۔

حکمراں پارٹی کا شدید اعتراض

پرینکا گاندھی کے اس بیان پر حکمراں جماعت کے ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اورسخت احتجاج کیا۔ بی جے پی ارکان نے اس بیان کو وزیرکی کردارکشی قراردیتے ہوئے اسے ایوان کے ریکارڈ سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ پارلیمانی امورکے وزیرکرن رجیجونے اسپیکرسے کہا کہ پرہلاد جوشی کے بارے میں کی گئی یہ ریمارک کارروائی سے حذف کی جائے۔ اس دوران پرہلاد جوشی بھی اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے، جبکہ بی جے پی رکن نشیکانت دوبے نے بھی اسپیکر کے سامنے سخت اعتراض درج کرایا۔

پرہلاد جوشی کا چیلنج، پرینکا کا جواب

ہنگامے کے دوران پرہلاد جوشی نے کہا کہ پرینکا گاندھی ثابت کریں کہ انہوں نے کبھی ایسا بیان دیا تھا۔ اس پرکانگریس رکن نے جواب دیا کہ وہ اپنے دعوے کوثابت کرسکتی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے کے سی وینوگوپال نے بھی پرینکا گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے ارکان بھی سابق وزیراعظم جواہرلال نہروکے بارے میں مختلف دعوے کرتے رہے ہیں، کیا وہ ان کے ثبوت پیش کرسکتے ہیں؟ اس کے جواب میں نشیکانت دوبے نے کہا کہ وہ اپنے دعووں کے ثبوت دینے کے لئے تیارہیں۔ بعد ازاں اسپیکرکی مداخلت کے بعد ایوان میں ہنگامہ تھم گیا اورکارروائی دوبارہ شروع ہوسکی۔ اسپیکرنے پرینکا گاندھی کوہدایت دی کہ وہ ایوان میں بغیرحقائق اورثبوت کے کوئی بھی الزام یا معلومات پیش نہ کریں۔

تنازعہ میں ہوسکتا ہے اضافہ

مرکزی وزیرتعلیم پرہلاد جوشی نے ایوان کی کارروائی کے دوران اسپیکرسے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ جوشی کے ساتھ مرکزی وزرا پیوش گوئل اورنشی کانت دوبے بھی تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات پرینکا کے بیان سے متعلق تھی۔ تاہم اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ پیپرلیک پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کواپنے کیمرے کا زاویہ نہیں بلکہ اپنا دل بدلنا ہوگا۔ انہیں اپنے مشیروں کو تبدیل کرنا چاہئے، اور یہ کہ اگر حکومت جنرل زیڈ کا اعتماد واپس حاصل کرنا چاہتی ہے، تو وزیر اعظم کو نہ صرف اپنے کیمرے کا زاویہ بلکہ اپنے دل کو بھی بدلنا ہوگا۔ پرینکا نے کہا کہ ملک کے لوگ حکومت سے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن انہیں جواب نہیں مل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago