قومی

Viksit Bharat G RAM G Bill: ’’وکست بھارت–گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (دیہی) بل 2025‘‘ کے خلاف اپوزیشن متحد

نئی دہلی: کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا آج لوک سبھا میں مجوزہ ’’وکست بھارت–گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (دیہی) بل 2025‘‘ کی سخت مخالفت میں بولیں گی۔ اس بل کے تحت تقریباً دو دہائی پرانے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کانگریس کی شدید مخالفت، غریبوں کے حقوق پر حملہ قرار

اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت کے اس اقدام کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ محض منریگا کا نام بدلنے کا معاملہ نہیں بلکہ اس اسکیم کو کمزور اور ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر گاندھی جی کا نام مٹانا اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو بظاہر بیرونِ ملک بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، مگر ملک میں غریبوں کے حقوق پر حملہ کرتی ہے۔ کھڑگے نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر، ہر سطح پر اس فیصلے کی سخت مخالفت کرے گی۔

بی جے پی پر گاندھی مخالف ذہنیت کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے الزام عائد کیا کہ جن سنگھ کے قیام سے ہی بی جے پی اور اس سے وابستہ نظریاتی حلقے مہاتما گاندھی سے نفرت کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے دور میں سونیا گاندھی کی قیادت میں شروع کی گئی اسکیم سے گاندھی جی کا نام ہٹانا دراصل بابائے قوم کی توہین ہے۔ تیواری نے دعویٰ کیا کہ ملک کی عوام جمہوری انداز میں اور پوری قوت کے ساتھ اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں گی۔

لوک سبھا کا مصروف ایجنڈا

لوک سبھا کا اجلاس منگل کو صبح 11 بجے شروع ہوا، جس میں سوالات، دستاویزات کی پیش کش، پارلیمانی کمیٹیوں کی رپورٹس اور قانون سازی سے متعلق امور شامل ہیں۔

نئے بل کی اہم دفعات

مجوزہ بل کے تحت ہر دیہی خاندان کو سالانہ 125 دن کی اجرتی ملازمت کی ضمانت دی گئی ہے، جو موجودہ 100 دن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ بل کا مقصد دیہی علاقوں میں آمدنی کا تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار اور پیداواری اثاثوں کی تخلیق کو فروغ دینا ہے۔

انشورنس قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش ہوگا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن لوک سبھا میں ’’سب کا بیمہ، سب کی رکشا‘‘ (انشورنس قوانین میں ترمیم) بل 2025 پیش کررہی ہیں۔ یہ بل انشورنس ایکٹ 1938، لائف انشورنس کارپوریشن ایکٹ 1956 اور آئی آر ڈی اے ایکٹ 1999 میں ترمیم کی تجویز پیش کرتا ہے، جس کا مقصد ملک کے انشورنس نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تعلیمی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز

وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان وکست بھارت شکشا ادھیشٹھان بل 2025 کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کی تحریک بھی پیش کریں گے۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 اراکین شامل ہوں گے، جو بجٹ اجلاس 2026 کے پہلے مرحلے کے اختتام تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس

18ویں لوک سبھا کا چھٹا اجلاس اور راجیہ سبھا کا 269واں اجلاس یکم دسمبر سے جاری ہے، جو 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

15 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

16 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

17 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

18 hours ago