پرینکا گاندھی کو بطور رکن پارلیمنٹ پہنچے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہے اور انہوں نے اپنی الگ سیاست کی پہلی تصویر پیش کردی ہے۔ پرینکا گاندھی نے وائناڈ میں آنے والی قدرتی آفات کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کو اس لیے بھی اہم کہا جا سکتا ہے کہ ابھی تک گاندھی خاندان کی طرف سے مرکزی حکومت کے کسی وزیر کے ساتھ اور خاص طور پر وزیر داخلہ کے ساتھ ان کے لوک سبھا حلقہ سے متعلق ایسی ملاقات نہیں دیکھی گئی ہے۔وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی نے بدھ (4 دسمبر 2024) کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً 10 منٹ تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں پرینکا گاندھی نے قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے وایئاڈ کے لیے 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی خصوصی امداد کا مطالبہ کیا۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ سے ان کی ملاقات اچھی رہی۔
پرینکا نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ جمعرات (5 دسمبر 2024) کی شام تک، جن مطالبات کے حوالے سے انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے، ان کا جواب دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ پرینکا گاندھی کی ملاقات اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہ وائناڈ سے منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ یہاں پرینکا گاندھی یہاں مرکزی حکومت کی مدد لینے پہنچی تھیں، اور اس علاقے کے لیے جہاں کے لوگوں نے انھیں ایم پی کے طور پر منتخب کیا ہے اور ان کو پارلیمنٹ میں بھیجاہے۔
وایناڈ میں انتخابی مہم کے دوران پرینکا گاندھی نے ووٹ مانگتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اگر عوام انہیں ایم پی منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجتی ہیں تو ان کے مسائل حل ہوں گے۔ ایک طرح سے پرینکا گاندھی نے اس میٹنگ کے ذریعے وائناڈ کے لوگوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کی اپنی کوششیں دکھارہی ہیں۔وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم نے وزیر داخلہ کو وائناڈ کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ انہیں بتایا کہ وہاں کیا ہوا ہے اور لوگ پوری طرح سے تباہ ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے پاس کوئی سہارا نہیں ہے۔لوگوں کے گھر اور کاروبار بہہ گئے ہیں، ہم نے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
منو بھاکر نے پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخ رقم کی، وہ آزادی کے بعد پہلی…
یو ایف ایس آئی مختلف نظاموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے معلومات کے تبادلے کے…
کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس بھی موقع پر…
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…
اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…
پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…