قومی

Priyanka Gandhi challenges BJP: وزیراعظم مودی اور امت شاہ پر نہیں رہا لوگوں کا بھروسہ، پرینکا گاندھی نے کیا بی جے پی کو منصفانہ الیکشن لڑنے کا چیلنج، ’ووٹ چوری‘ کا الزام دہرایا

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو بی جے پی پرعوام کا اعتماد کھو دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے منصفانہ طریقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ کانگریس کی ریلی ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کو دوہرایا۔

منصفانہ الیکشن لڑ کر دکھائیں: پرینکا گاندھی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ’’اگر بی جے پی منصفانہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو میں انہیں چیلنج دیتی ہوں، بیلٹ کے ذریعے الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ وہ خود جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ جیت نہیں سکتے۔ بہار میں جو ہوا، پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ یہ جیت چوری کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔‘‘

پارلیمنٹ میں بی جے پی کا اعتماد متزلزل

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی بی جے پی رہنماؤں کا اعتماد کمزور پڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا ’’پارلیمنٹ میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ وہ ہماری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے۔ سر جھکا کر گزر جاتے ہیں، کیونکہ عوام اب بی جے پی، اس کی حکومت، وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر بھروسہ نہیں کرتے۔‘‘

اہم عوامی مسائل سے بحث سے گریز کا الزام

کانگریس رہنما نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کے حقیقی مسائل پر بحث سے گھبراتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’راہل گاندھی کے دباؤ کے بعد ہی حکومت کو الیکشن اور اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) پر بحث پر آمادہ ہونا پڑا۔ لیکن آخر میں بحث کو وندے ماترم کی تاریخ تک محدود کر دیا گیا، جبکہ بے روزگاری، مہنگائی، پیپر لیک جیسے سنگین مسائل پر بات کرنے کی ہمت حکومت میں نہیں ہے۔‘‘

عدلیہ اور میڈیا پر دباؤ کا دعویٰ

پرینکا گاندھی نے مزید الزام لگایا کہ ملک میں عدالتی نظام پر دباؤ ہے اور میڈیا چند بڑے صنعت کاروں کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج عدلیہ دباؤ میں ہے، میڈیا اڈانی یا امبانی کے قبضے میں ہے۔ پچھلے الیکشن میں کانگریس کے لیڈروں کو جیل میں ڈالا گیا، پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اور ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔‘‘

سیاسی جدوجہد کا اعلان

کانگریس کی اس ریلی کو پارٹی نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا حصہ قرار دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ’ووٹ چوری‘ اور SIR کے معاملے پر یہ مہم مزید تیز کی جائے گی اور بی جے پی حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ بنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

10 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

11 hours ago