قومی

MP Politics: مدھیہ پردیش کے باشندوں کو پرینکا گاندھی نے دی چھٹویں گارنٹی،شیوراج حکومت عمل میں لا نے کی تیاری

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات میں 100 سے بھی کم دن باقی ہیں۔ اس دوران بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  شہ اور مات  کا کھیل تیز ہوگیا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن کانگریس ووٹروں کو راغب کرنے کے وعدے کر رہی ہے تو دوسری طرف حکمران بی جے پی برتری حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی ان پر عمل کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی نے انتخابات سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی چھٹویں گارنٹی  چھین لی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پہلے ہی لاڈلی بہنا منصوبہ کے تحت ریاست کی 1.25 کروڑ بہنوں کو ہر ماہ 1250 روپے دینے، بجلی کا بل 100 روپے ماہانہ اور ساون میں 450 روپے میں سلنڈر دینے کی اسکیم کو نافذ کیا ہے۔ سوشل سیکورٹی پنشن کو 400 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اکتوبر سے اس سکیم کے مستفید ہونے والوں کو 1000 روپے ملنا شروع ہو جائیں گے۔ اس وقت  معمر اورمعذور افراد کو ہر ماہ 600 روپے پنشن ملتی ہے، یہ رقم مرکزی حکومت سے آتی ہے۔

اس اسکیم میں 60 سال سے زیادہ عمر کے بے سہارا بزرگ، بیوہ، 50 سال سے زیادہ عمرکی غیر شادی شدہ خواتین، 18 سے 59 سال کی لاوارث خواتین (جو خط افلاس سے نیچے ہیں)، دیویانگجن اور اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے (جن کی عمریں 60 سال) 1000 سے زائد ایک ہزار روپے کی امداد کے اہل ہوں گے۔

ایک اندازے کے مطابق 37 لاکھ بزرگ اس سے مستفید ہوں گے۔ سماجی انصاف کا محکمہ 2 اکتوبر سے یہ ادائیگی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

دراصل 21 جولائی کو کانگریس کی جنرل سکریرٹی پرینکا گاندھی نے گوالیار کے میلا گروانڈ میں ایک اجلاس س؎ے خطاب کرتے ہوئے معذورافراد کی پینشن میں اضافہ کے لئے چھٹویں گارنٹی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل پرینکا گاندھی نے 12 جون کو جبلپور میں پانچ گارنٹیوں کا ذکر کیا تھا،پرینکا گاندھی جب گوالیار میں تب انہوں نے معذور افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس دوران معذور افراد نے کہا تھا کہ ہماری پینشن صرف 600 روپیہ ہے۔

اس کے بعد انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد معذوروں کی پنشن میں اضافہ کیا جائے گا۔ ویسے اس وقت کانگریس کی حکومت والے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ایک ہزار روپے کی سوشل سیکورٹی پنشن مل رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

51 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago