اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم ان دنوں بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت، زراعت، دیہی ترقی اور نوجوانوں و خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مثبت بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ وزیر اعظم نے ان کے والد مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی جانب سے سماجی اور ترقیاتی شعبوں میں دی گئی گراں قدر خدمات کو بھی یاد کیا۔ مودی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ’آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک‘ (AKDN) کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Happy to meet His Highness Prince Rahim Aga Khan V. Fondly recalled his father, the late Aga Khan IV and his enduring contributions to development efforts.
Discussed ways to further strengthen our partnership with the Aga Khan Development Network in healthcare, agriculture, rural development, youth and women empowerment.
@akdn
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2026
ایس جے شنکر سے بھی ہوئی ملاقات
وزیر اعظم مودی سے قبل پرنس رحیم آغا خان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔ جے شنکر نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں AKDN کی جانب سے سماجی ترقی، تعلیم اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے کاموں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اس تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
50ویں امام کا منصب سنبھالنے کے بعد پرنس رحیم آغا خان کا یہ پہلا بھارت دورہ ہے۔ وہ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی خصوصی دعوت پر 9 سے 15 ستمبر تک بھارت میں رہیں گے۔ ایک ہفتے کے دورے کے دوران وہ نائب صدر کے ساتھ باضابطہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ پرنس رحیم احمد آباد، ممبئی اور حیدرآباد کا دورہ بھی کریں گے، جہاں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک مختلف فلاحی اور سماجی منصوبے چلا رہا ہے۔
فروری 2025 میں سنبھالی تھی ذمہ داری
واضح رہے کہ پرنس رحیم نے فروری 2025 میں اپنے والد پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد اسماعیلی برادری کے 50ویں امام کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ مرحوم آغا خان چہارم نے 1967 میں ’آغا خان فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ادارہ آج دنیا کے مختلف حصوں میں غریب اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…