قومی

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

Maharashtra News: وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو تقریباً 12:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم ضلع کورٹ سے سورگیٹ تک  کے پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کریں گے جو پونے میٹرو ریل پروجیکٹ (فیز-1) کی تکمیل کا بھی حصہ  ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سے سورگیٹ کے درمیان زیر زمین حصے کی لاگت تقریباً 1810 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ  وزیر اعظم پونے میٹرو فیز-1 کے سورگیٹ-کٹراج ایکسٹینشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو تقریباً 2955 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ تقریباً 5.46 کلومیٹر کی یہ جنوبی توسیع تین اسٹیشنوں یعنی مارکیٹ یارڈ، پدماوتی اور کٹراج کے ساتھ مکمل طور پر زیر زمین ہے۔

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت کے قومی صنعتی راہداری ترقیاتی پروگرام کے تحت 7855 ایکڑ پر محیط ایک تبدیلی کا پروجیکٹ ہے۔ مہاراشٹر میں چھترپتی سمبھاجی نگر سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور کے تحت تیار کیا گیا پروجیکٹ مراٹھواڑہ خطے میں ایک متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کو 3 مرحلوں میں ترقی کے لیے منظوری دی ہے جس کی مجموعی لاگت  400 کروڑ  روپے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir Assembly Elections: کشمیر سے آنے کے 4 دن بعد ہی دادی ہوگئیں شہید، جموں وکشمیر کی ریلی میں پرینکا گاندھی نے اندرا گاندھی کو یاد کرکے سنائی کہانی

وزیر اعظم سولاپور ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے جس سے کنکٹی وٹی  میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، جس سے سولاپور کو سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔ ہر سال تقریباً 4.1 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے سولاپور کی موجودہ ٹرمینل بلڈنگ کونئے سرے سے  تیار کیا گیا  ہے۔ وزیر اعظم بھیدیواڑہ میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے گرلز اسکول کی یادگار کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago