لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے آپریشن سندور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ایم مودی کو چیلنج پیش کر دیا کہ وہ ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے 29 مرتبہ کہا کہ ہم نے جنگ رکوائی۔ اگر دم ہے تو وزیراعظم یہاں ایوان میں یہ بول دیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اندرا گاندھی کا 50 فیصد بھی حوصلہ ان میں ہوگا تو یہاں کہنے کی ہمت کریں گے۔ اگر واقعی دم ہے تو وزیراعظم کو یہاں کہہ دینا چاہیے کہ ڈونالڈ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔
فوج کے استعمال کیلئے سیاسی عزائم بہت ضروری
راہل گاندھی نے پہلگام حملہ کو انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا۔ سبھی نے اس کی مذمت کی۔ ہم چٹان کی طرح منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہم پہلگام حملہ کے بعد نروال صاحب کے گھر گئے، ان کا بیٹا بحریہ میں تھا۔ یوپی میں بھی متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی۔ کشمیر میں بھی متاثرہ کنبہ سے ملا۔ فوجی جوانوں کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب ہم ان سے ہاتھ ملاتے ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ ٹائیگر ہے۔ ٹائیگر کو آزادی دینی پڑتی ہے۔ فوج کو پوری آزادی دینی ہوتی ہے۔ سیاسی عزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ فوج کے استعمال کے لیے سیاسی عزائم ضروری ہیں۔ 1971 میں تب کی وزیراعظم نے امریکہ کی پروا نہیں کی۔ ایک لاکھ پاکستانی فوجیوں نے سرینڈر کیا۔
ان دنوں ایک نیا لفظ چلن میں ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ آج کل ایک نئی چیز چل پڑی ہے، ایک نیا لفظ رائج ہو گیا ہے — نیو نارمل۔ وزیر خارجہ نے یہاں اپنی تقریر میں اسی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک نے مذمت کی ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کی مذمت نہیں کی۔ ہر ملک نے صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
حکومت نے یہ ثابت کر دیا کہ لڑنے کا حوصلہ نہیں
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر دفاع نے ایوان میں کہا کہ ہم نے دوپہر 1:35 پر پاکستان کو اطلاع دی کہ ہم نے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ کوئی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔ اب کوئی مزید کارروائی نہ ہو۔ یعنی آپ نے صرف 30 منٹ میں پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی کوئی خواہش یا ارادہ نہیں ہے۔ حکومت نے پائلٹوں کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…