نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ’’میلاد النبی کے موقع پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ مقدس دن ہمارے معاشرے میں امن اور بھلائی لے کر آئے۔ ہمدردی، خدمت اور انصاف کی اقدار ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں۔ عید مبارک!‘‘ وزیراعظم نے یہ پیغام اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے لیے رحمت اور برکت کا پیغام لائے۔
دوسری جانب، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی جمعہ کے روز عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اہل وطن کو بالخصوص مسلم برادری کو مبارکباد پیش کی۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ’’پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے یوم ولادت، میلادالنبی کے مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں ، بالخصوص ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔ اس مبارک موقع پر ہمیں ان کی تعلیمات سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا عزم لینا چاہئے۔‘‘
عید میلاد النبیؐ جسے میلاد یا مولد النبیؐ بھی کہا جاتا ہے، اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں ان کی حیاتِ طیبہ، تعلیمات، صبر و استقامت اور کردار کو یاد کیا جاتا ہے۔ نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کا سب سے بڑا پیغام یہ تھا کہ انہوں نے اپنے دشمنوں کو بھی معاف فرمایا۔ یہ دن عام طور پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس میں ظاہری جشن کے بجائے نبیﷺ کی سیرت اور پیغام کو یاد کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…
پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہروں کے آغاز سے اب تک 6100 افراد کو…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…