نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بطور وزیر اعظم اپنے دورِ حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر ملک کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ بارہ برسوں کو خدمت، عزم اور قوم کی تعمیر کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی خدمت اور قومی ترقی کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اور فکری پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بھارت آج ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ قوم بننے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، قوم کی تعمیر کے لیے خدمت اور ایثار ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ رہا ہے۔ گزشتہ 12 برسوں کے مسلسل اور مخلصانہ اقدامات کی بدولت آج ہم ایک طاقتور اور آتم نربھر بھارت کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
سنسکرت شلوک کے ذریعے دیا پیغام
राष्ट्र निर्माण के लिए समर्पण और सेवाभाव हमारी अमूल्य पूंजी रही है। बीते 12 वर्षों में ‘सबका साथ, सबका विकास’ की भावना से प्रेरित निरंतर प्रयासों से ही आज हम एक सशक्त और आत्मनिर्भर भारत की ओर अग्रसर हैं। #12YearsOfSeva
आर्यकर्मणि रज्यन्ते भूतिकर्माणि कुर्वते।
हितं च… pic.twitter.com/wDM9MC4n2Y
— Narendra Modi (@narendramodi) June 9, 2026
وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا:
आर्यकर्मणि रज्यन्ते भूतिकर्माणि कुर्वते ।
हितं च नाभ्यसूयन्ति स वै पण्डित उच्यते ।।
اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حقیقی دانشمند وہ شخص ہے، جو ہمیشہ نیک اور اعلیٰ کاموں میں مصروف رہے، معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کرے اور دوسروں کی خوشحالی یا کامیابی کو دیکھ کر حسد نہ کرے۔ ایسے افراد ہی معاشرے کی ترقی اور قوم کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خدمت، خوشحالی اورغریبوں کی فلاح پر زور
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران ان کی حکومت نے ’’خدمت، بہتر حکمرانی اور غریبوں کی فلاح‘‘ کو اپنی پالیسیوں کا بنیادی ستون بنایا۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، سوچھ بھارت مشن، آیوشمان بھارت، اجولا یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی متعدد فلاحی اسکیموں کے فوائد ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہی کوششوں کے نتیجے میں آج بھارت عالمی سطح پر ایک خود اعتماد اور تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر اپنی شناخت قائم کر چکا ہے۔ مختلف عالمی فورمز پر بھارت کا کردار پہلے سے زیادہ مؤثر اور نمایاں ہوا ہے۔
2047 کے ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کا اعادہ
وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی اور قوم سازی کے اس سفر میں اپنی مثبت شمولیت برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہی 2047 تک ’’وکست بھارت‘‘ یعنی ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
مودی نے اس موقع پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد، تعاون اور حمایت نے حکومت کو عوامی خدمت کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کی طاقت دی ہے، اور آنے والے برسوں میں بھی یہی جذبہ ملک کی ترقی کی بنیاد بنے گا۔
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…