قومی

PM Modi Departs for Uzbekistan: وزیر اعظم مودی از ازبکستان کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح ازبکستان کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔ یہ ان کا دو روزہ دورہ ہے۔ وہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی دعوت پر دارالحکومت تاشقند کا دورہ کریں گے۔ ازبکستان کے لیے روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’میں 29 اگست سے یکم ستمبر تک ازبکستان اور کرغزستان کے دورے پر جا رہا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر مرزیایوف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ ’وکست بھارت‘ اور ’یانگی ازبکستان‘ کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

شاستری میموریل اور مہاتما گاندھی سینٹر کا دورہ

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’میں تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں شاستری میموریل اور مہاتما گاندھی سینٹر کا بھی دورہ کروں گا، جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑنے والے گہرے ثقافتی اور عوامی تعلقات کی علامت ہیں۔‘‘ یہ وزیر اعظم مودی کا ازبکستان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران وہ صدر مرزیایوف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یکم ستمبر کو کرغزستان جائیں گے مودی

وزیر اعظم مودی یکم ستمبر کو کرغزستان کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’کرغزستان کے صدر سادیر جپاروف کی دعوت پر میں 26ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جاؤں گا۔ یہ کانفرنس اس اہم تنظیم کے 25 سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2017 سے ایس سی او کا ایک فعال رکن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی، رابطے اور مواقع پر مبنی خطے کے لیے ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی برائیوں سے پاک خطے کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ برائیاں ہمارے پڑوس اور اس سے آگے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ہوں گے شریک

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا، ’’میں صدر جپاروف اور ایس سی او کے دیگر لیڈران سے ملاقات اور چھٹے ’ورلڈ نومیڈ گیمز‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھی پرجوش ہوں۔ یہ وسطی ایشیا کے مالامال اور جاندار ورثے کا جشن ہے، جس کا ہندوستان بہت احترام کرتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دورہ وسطی ایشیا میں ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرے گا، اس خطے کے ساتھ ہندوستان کے تہذیبی روابط کو مزید گہرا کرے گا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ اقدار ہیں جو دنیا کے ساتھ ہندوستان کے روابط کا مرکز ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

16 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

40 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

1 hour ago