قومی

Prime Minister Modi Visit Gujarat : وزیر اعظم مودی آج گجرات کے دورے پر، بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کا لیں گے جائزہ، قبائلی ترقی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز گجرات کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ متعدد ترقیاتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سورت میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور نرمدہ ضلع کے مشہور دیوموگرا مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گے۔

وزیر اعظم صبح تقریباً 10 بجے سورت پہنچیں گے، جہاں وہ ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور (ایم اے ایچ ایس آر) سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور نہایت اہم بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے، جو ملک کو ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کے نئے دور میں داخل کرے گا۔ تقریباً 508 کلومیٹر طویل یہ کوریڈور گجرات، مہاراشٹر اور دادر نگر حویلی کو آپس میں جوڑے گا۔ اس میں 352 کلومیٹر حصہ گجرات اور دادر نگر حویلی میں، جبکہ 156 کلومیٹر حصہ مہاراشٹر میں واقع ہے۔ یہ لائن احمد آباد، سورت، وڈودرا، ممبئی سمیت اہم شہروں کو جوڑے گی، جو ملکی ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لانے کا سبب بنے گی۔

وزیر اعظم مودی تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر نرمدہ ضلع کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر وہ ڈیڈیاپاڑا جائیں گے، جہاں وہ عظیم قبائلی رہنما بھگوان برسا منڈا کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم 9700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈیڈیاپاڑا کے پروگرام میں وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں میں ترقی کے مقصد سے شروع کردہ متعدد پروجیکٹس کا آغاز کریں گے۔ وہ پی ایم جن جنجاتیہ نیا مہا ابھیان (پی ایم۔جن من) اور دھرتی آبا جنجاتی گرام اترکش ابھیان (ڈی اے۔جگوا) کے تحت تعمیر شدہ ایک لاکھ گھروں کے ’گھر پرورش‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اسی تقریب میں وزیر اعظم تقریباً 1900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 42 اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح کریں گے، جو خاص طور پر قبائلی طلبہ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 228 کثیر المقاصد کمیونٹی مراکز، آسام میڈیکل کالج ڈبروگڑھ کے سشمتا سینٹر اور منی پور کے امفال میں قبائلی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ (ٹی آر آئی) کی عمارت کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعظم گجرات کے 14 قبائلی اضلاع کے لیے 250 نئی بسیں روانہ کریں گے اور قبائلی رابطہ بڑھانے کے لیے 748 کلومیٹر نئی سڑکوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ساتھ ہی، 2320 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 نئے اکلویہ ماڈل اسکولوں کی تعمیر کا آغاز بھی کریں گے، جس سے قبائلی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

2 hours ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

2 hours ago