قومی

Prime Minister Modi Gift New Vande Bharat Trains : وزیراعظم مودی دیں گے چار نئی وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ، کہا- ”یہ ٹرینیں کنیکٹیوٹی اور ترقی کی نئی علامت ہیں“

وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کی جدید ریل خدمات میں ایک اور سنگ میل کے طور پر چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان ٹرینیں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ”وندے بھارت ایکسپریس کنیکٹیوٹی، سہولت اور مسافروں کے آرام کو نئی بلندی پر لے جائے گی“۔ مودی نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہی، جس میں انہوں نے مرکزی وزیرِ ریلوے اشوِنی ویشنو کے شیئر کردہ مناظر پر ردعمل ظاہر کیا۔ وزیرِ ریلوے نے وندے بھارت ٹرینوں کے نئے روٹس کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

چار نئے روٹس پر دوڑیں گی وندے بھارت ٹرینیں
نئی وندے بھارت ٹرینیں درج ذیل راستوں پر چلیں گی 1. بنارس-کھجوراہو ، 2. لکھنؤ-سہارنپور، 3. فیروزپور-دہلی، 4. ایرناکولم-بنگلور۔ ان ٹرینوں کے آغاز سے نہ صرف بڑے شہروں کے درمیان فاصلہ کم وقت میں طے ہو سکے گا بلکہ علاقائی روابط، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

بنارس-کھجوراہو وندے بھارت
یہ ٹرین اس راستے پر براہِ راست کنیکٹیوٹی فراہم کرے گی اور موجودہ خصوصی ٹرینیں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی۔ یہ ریل وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو جیسے مشہور مذہبی و ثقافتی مقامات کو جوڑے گی۔

لکھنؤ-سہارنپور وندے بھارت
یہ ریل 7 گھنٹے 45 منٹ میں سفر مکمل کرے گی، جس سے تقریباً ایک گھنٹے کی بچت ہوگی۔ اس روٹ سے لکھنؤ، سیتاپور، شاہجہانپور، بریلی، مرادآباد، بجنور اور سہارنپور کے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی، جبکہ رُڑکی اور ہریدوار تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔

فیروزپور-دہلی وندے بھارت
یہ ٹرین اس راستے پر سب سے تیز رفتار سروس ہوگی، جو محض 6 گھنٹے 40 منٹ میں سفر طے کرے گی۔ اس کے ذریعے دہلی، فیروزپور، بھٹنڈہ اور پٹیالہ کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔

ایرناکولم-بنگلور وندے بھارت
جنوبی ہند کی یہ نئی ٹرین 8 گھنٹے 40 منٹ میں سفر مکمل کرے گی، جس سے دو گھنٹے سے زائد وقت کی بچت ہوگی۔ یہ ریل کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دے گی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینیں “ایک جدید، تیز رفتار اور عوام دوست بھارت” کی علامت ہیں اور یہ منصوبہ ملک کے ہر حصے کو ترقی کی نئی پٹری پر لانے کی کوشش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

9 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

10 hours ago