قومی

PM Modi Attend Meeting at BJP Headquarters: وزیراعظم مودی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جاری اجلاس میں ہوں گے شریک، نتن نبین کی نئی ٹیم سے کریں گے خطاب

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں جاری نئے عہدیداران کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شام تقریباً 7 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے اور وہاں موجود پارٹی کے نئے عہدیداران سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ اجلاس بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کے لحاظ سے اہم قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ پارٹی کی نئی ٹیم کے عہدیداران اس میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب سے پارٹی کے نئے عہدیداران کو براہ راست رہنمائی ملنے کی توقع ہے۔

مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے پر پروگراموں کی تیاری

ذرائع کے مطابق اجلاس کے اہم ایجنڈوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ نریندر مودی نے پہلی مرتبہ 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کسی نہ کسی عوامی عہدے پر فائز رہے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے تقریباً 13 سال تک خدمات انجام دیں، جس کے بعد 2014 میں وہ ملک کے وزیر اعظم بنے۔ اس طرح ان کی عوامی زندگی میں مسلسل 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اجلاس میں ان پروگراموں کی نوعیت، تنظیمی سطح پر ان کے انعقاد اور ملک کے مختلف حصوں میں پارٹی کارکنوں کی شرکت سے متعلق منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نتن نبین نے نئی ٹیم کی میٹنگ کا آغاز کیا

اس سے قبل ہفتہ کو بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے پارٹی کے نئے عہدیداران کے اجلاس کا آغاز کیا۔ نو مقرر قومی عہدیداران کی تعارفی میٹنگ کے آغاز میں قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی نے ’وندے ماترم‘ کے احترام اور اس کی تاریخی وراثت کے تحفظ سے متعلق ایک اہم قرارداد بھی منظور کی۔ پارٹی نے 19 اگست کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے 1937 کی اپنی قرارداد کو دوبارہ منظور کرنے اور کانگریس کے پروگراموں میں ’وندے ماترم‘ کے صرف پہلے دو بند گانے تک محدود رکھنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔ بی جے پی نے کانگریس کے اس فیصلے کی واضح الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’وندے ماترم‘ ملک کی قومی شعور اور آزادی کی جدوجہد سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

’وندے ماترم‘ کو قومی شعور کی علامت قرار دیا

بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ’وندے ماترم‘ کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’وندے ماترم‘ کو ہندوستان کا قومی نغمہ، بھارت ماتا کے تئیں عقیدت کے اظہار، آزادی کی جدوجہد کے منتر اور ہندوستان کے قومی شعور کی لازوال علامت کے طور پر مانتی ہے۔ نتن نوین کی نئی ٹیم کے اجلاس میں اس قرارداد اور تنظیمی امور کے ساتھ وزیر اعظم کی شرکت بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ شام کو مودی کے خطاب کے دوران پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، تنظیمی ترجیحات اور ملک گیر پروگراموں سے متعلق رہنمائی ملنے کی توقع ہے۔ وزیر اعظم کی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں آمد ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پارٹی اپنی نئی تنظیمی ٹیم کے ساتھ آئندہ سیاسی اور عوامی سرگرمیوں کی تیاری کررہی ہے۔ اجلاس میں مودی کی شرکت اور خطاب کو پارٹی کی نئی ٹیم کے لیے اہم تنظیمی موقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

2 minutes ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

27 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

44 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago