قومی

PM Modi Visits Jio AI Pavilion: وزیراعظم مودی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں جیو اے آئی پویلین کا کیا دورہ، آکاش امبانی نے دکھائی اے آئی کی طاقت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران جیو انٹیلیجنس پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی مختلف ماڈلز اور حل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے جیو اے آئی اسٹیک، جیو سنسکرتی اے آئی، جیو آروگیہ اے آئی، جیو شکشا اور جیو اے آئی ہوم کے لائیو مظاہرے دیکھے۔ یہ پلیٹ فارمز انٹرپرائز انٹیلیجنس کو فروغ دینے، بھارتی زبانوں اور ثقافتی مواد کے تحفظ و ترویج، صحت کی خدمات کو مؤثر بنانے، تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور اے آئی پر مبنی اسمارٹ طرز زندگی کو ممکن بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

آکاش امبانی کی بریفنگ

ریلائنس جیو انفو کام لمیٹیڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے وزیراعظم کو جیو کے جامع اے آئی ایکوسسٹم اور مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمپنی نے اپنے وژن ’’اے آئی فار آل‘‘ (سب کے لیے مصنوعی ذہانت) کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر قابلِ رسائی اور شمولیتی بنانا اس کا ہدف ہے۔ قبل ازیں مکیش امبانی، چیئرمین ریلائنس انڈسٹریزاس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی اصل قدر اسی وقت ہے جب اس کے فوائد وسیع اور مساوی طور پر عوام تک پہنچیں۔

’انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026‘ کا افتتاح

واضح رہے کہ بھارت منڈپم میں آج شام ’انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026‘ کا باوقار افتتاح عمل میں آیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا اور بعد ازاں مختلف پویلینز اور اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ میگا ایونٹ 16 سے 20 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس کے ساتھ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ بھی منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کا اہم مرکز بنانا ہے۔ افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ 1.4 ارب آبادی والا ہندوستان مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کے دور میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، تیزی سے فروغ پاتا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور جدید تحقیقی صلاحیتیں ملک کو اے آئی کے میدان میں قیادت فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ کا مرکزی موضوع ”سروجن ہتائے، سروجن سکھائے“ ہے، جو اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ اے آئی کو انسانیت کی فلاح اور مساوی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں بھارت اور دنیا بھر سے نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیاں، اختراع کار اور پالیسی ساز شریک ہوئے تاکہ مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر غور کیا جا سکے۔ جیو پویلین پر وزیراعظم کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک کے اے آئی منظرنامے کی تشکیل میں نجی شعبے کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

38 minutes ago

PM Modi welcomed Swiss President: پی ایم مودی اور سوئس صدر گائے پارملن کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں اہم ملاقات

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…

44 minutes ago

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

2 hours ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

3 hours ago