قومی

PM Modi to visit Gujarat: وزیر اعظم مودی 10 سے 12 جنوری تک گجرات کے دورے پر رہیں گے، سابرمتی ریور فرنٹ پر پتنگ بھی اُڑائیں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 10 سے 12 جنوری تک تین روزہ دورے پر گجرات جائیں گے۔ اس دوران وہ مذہبی، ثقافتی، ترقیاتی اور بین الاقوامی سطح کے کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ان کے اس دورے کو ریاست کے لیے خاص اہمیت حاصل ہے۔

وزیر اعظم 10 جنوری کی شام سومناتھ پہنچیں گے۔ رات تقریباً 8 بجے وہ سومناتھ مندر میں اومکار منتر کے جاپ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد مندر کے احاطے میں منعقد شاندار ڈرون شو کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ پروگرام روحانیت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی علامت ہوگا۔

11 جنوری کو وزیر اعظم مودی کا دن خاصا مصروف رہے گا۔ صبح تقریباً 9:45 بجے وہ شوریہ یاترا میں شامل ہوں گے۔ یہ یاترا ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نکالی جاتی ہے جنہوں نے سومناتھ مندر کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

اس کے بعد صبح 10:15 بجے وزیر اعظم سومناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے وہ سومناتھ سوابھیمان پرب کے موقع پر منعقد ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم راجکوٹ جائیں گے، جہاں وہ کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے منعقد وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ دوپہر تقریباً 1:30 بجے وہ ٹریڈ شو اور نمائش کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 2 بجے مارواڑی یونیورسٹی، راجکوٹ میں کانفرنس کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس سرمایہ کاری، صنعت اور روزگار کے نئے مواقع کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی۔

شام کے وقت وزیر اعظم احمد آباد پہنچیں گے اور تقریباً 5:15 بجے وہ مہاتما مندر میٹرو اسٹیشن پر سیکٹر 10 اے سے مہاتما مندر تک احمد آباد میٹرو فیز-2 کے باقی حصے کا افتتاح کریں گے، جس سے شہری نقل و حمل کو نئی رفتار ملے گی۔

12 جنوری کو وزیر اعظم احمد آباد میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کریں گے۔ صبح 9:30 بجے دونوں لیڈران سابرمتی آشرم جائیں گے، اس کے بعد صبح 10 بجے سابرمتی ریور فرنٹ پر بین الاقوامی پتنگ میلہ میں شرکت کریں گے۔ صبح 11:15 بجے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں دو طرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 برس کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

2 hours ago