نئی دہلی : بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی آج فرانس میں منعقد ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دو روزہ دورے پر فرانس پہنچنے والے وزیراعظم مودی کے اس غیر ملکی دورے کا یہ تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ فرانس کے شہر ایوین میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کےلیڈرعالمی چیلنجز اورتعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون وزیر اعظم مودی کا باضابطہ استقبال کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی نئی شراکت داریوں کی تعمیر اور بین الاقوامی یکجہتی کے احیا کے موضوع پر منعقد ہونے والے ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس نشست میں جی 7 ممالک کے سربراہان کے علاوہ شراکت دار ممالک، عالمی بینک، افریقی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں عالمی اقتصادی چیلنجز، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بھارت ان موضوعات پر اپنی ترجیحات اور ترقی پذیر ممالک کے نقطۂ نظر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے گا۔
جی 7 اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمر اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔امریکی حکام کے مطابق وزیراعظم مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں لیڈر17 جون کو دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ تجارتی معاہدہ ہوگا۔
اجلاس کے بعد وزیر اعظم مودی فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے دیے جانے والے خصوصی عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔بھارت کی جی 7 اجلاس میں مسلسل شرکت عالمی سطح پراس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاس ہے۔ اس سال بھارت کی جی 7 سربراہی اجلاس میں 13ویں شرکت ہے جبکہ وزیر اعظم نریندرمودی مسلسل ساتویں مرتبہ اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق عالمی امن، سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی استحکام جیسے موضوعات پر بھارت کے کردار کو عالمی سطح پر مسلسل تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی بھارت جی 20، جی 7 اور وائس آف گلوبل ساؤتھ جیسے فورمز پر ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور خدشات کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…
نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…
اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…
طیارہ بینن سے لاگوس کے لیے معمول کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اسی دوران…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…