وزیر اعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: بھارت میں پورے جوش و خلوص کے ساتھ دھن تیریس کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی بڑے لیڈران نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے خوشحالی و ترقی کی خواہش کی اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو دھن تیریس کی مبارکباد دیتے ہوئے بھگوان دھنونتری سے سب کے لیے آشیرواد مانگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’ملک کے اپنے تمام اہل خانہ کو دھن تیریس کی بے شمار نیک تمنائیں۔ اس پوترا موقع پر میں سب کے لیے خوشی، خوش نصیبی اور تندرستی کی کامنا کرتا ہوں۔ بھگوان دھنونتری سب پر اپنا بھرپور آشیرواد دیں۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’میں بھگوان دھنونتری سے سب کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش بختی کی کامنا کرتا ہوں۔‘‘ اسی دوران، مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں دیسی مصنوعات کو اپنانے پر زور دیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘ایکس’ پر لکھا، ’’قدیم ترین طبی نظام آیوروید کے بانی بھگوان دھنونتری کی جینتی پر صوبے کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ صحت کے دیوتا کی عنایت آپ سب پر بنی رہے، سب کی زندگی بہترین صحت، طویل عمر اور خوشحالی سے معمور ہو، یہی پرارتھنا ہے۔‘‘
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’دھن تیریس کا تہوار آپ سب کی زندگی میں نئی توانائی، امید اور ترقی کی روشنی پھیلائے۔ ماتا لکشمی کی عنایت سے گھر میں خوشحالی قائم رہے اور بھگوان دھنونتری آپ کو بہترین صحت عطا کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے…
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…
شناخت شدہ جینیاتی تبدیلیوں میں تقریباً 95 فیصد کا تعلق چھاتی اور بیضہ دانی کے…
مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…