قومی

President Murmu and PM Modi Express Sorrow: اروناچل پردیش میں خطرناک سڑک حادثے میں 23 مزدور ہلاک، صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے کیا غم کا اظہار، معاوضے کا اعلان

نئی دہلی: اروناچل پردیش کے ضلع انجا میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک ٹرک تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور مزدور سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ 8 دسمبر کی رات پیش آیا تھا، مگر اس کی تفصیلی اطلاع جمعرات 11 دسمبر کو سامنے آئی۔ حادثے میں ایک شخص زندہ بچ نکلا، جو دو روز تک جنگلوں اور دشوار گزار راستوں پر پیدل چل کر بالآخر فوج کے کیمپ تک پہنچا اور حادثے کی اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم کو مقامِ حادثہ تک پہنچنے میں 10 گھنٹے لگے
آرمی کو اطلاع ملتے ہی صبح سویرے ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہوئیں۔ چونکہ علاقہ انتہائی پہاڑی، دور دراز اور گھنے جنگلوں سے گھرا ہوا ہے، اس لیے ٹیم کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں 10 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ اب تک 18 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا اظہارِ افسوس
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَنجا ضلع میں سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نریندر مودی کا صدمہ اور معاوضے کا اعلان
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر گہرا رنج ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اَنجا ضلع میں پیش آئے اس المناک حادثے نے سب کو غمگین کر دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفا کی دعا کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے جاری کی جائے گی۔

حادثے کی تفصیلات
حادثے میں زندہ بچنے والا شخص بڑی مشکل سے کھائی سے باہر نکلا اور ہَیُولِیانگ-چَگلگام روڈ کی طرف بڑھا۔ دو روز تک پیدل چلنے کے بعد وہ چِپرا GREF کیمپ پہنچا جہاں اس نے فوجی اہلکاروں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ اس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ جائے حادثہ چَگلگام سے تقریباً 12 کلومیٹر آگے واقع ایک انتہائی دشوار پہاڑی علاقہ ہے جہاں انسانی آمدورفت نہایت کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو آپریشن میں طویل وقت لگا۔ یہ حادثہ ریاست کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے اور سرکاری سطح پر ریسکیو و امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago