قومی

President Droupadi Murmu, VP Radhakrishnan Greet Nation on Diwali Eve: صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے قوم کو دیوالی کی مبارکباد دی

صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “دیوالی کے مبارک موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔”

اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا، “دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ دیوالی ہندوستان کا ایک بڑا اور مقبول تہوار ہے۔ یہ تاریکی پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، اور ناانصافی پر انصاف کی فتح کی علامت ہے۔ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جانے والا یہ تہوار بھائی چارے اور ملک سے محبت کا پیغام دیتا ہے۔” صدر دروپدی مرمو نے مزید لکھا، “اس دن لوگ اپنے گھروں میں دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں اور خوشی اور خوشحالی کے لیے پراتھنا کرتے ہیں۔ خوشی اور جشن کا یہ تہوار خود شناسی اور خود کو بہتر بنانے کا موقع بھی ہے۔ جس طرح دیوالی پر ایک دیپ  بہت سے دیپ چلتے ہیں ، اسی طرح، ہم معاشرے کے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لا سکتے ہیں۔” انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات سے آگاہ ہو کر تہوار کو محفوظ طریقے سے منائیں۔ صدر نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔

نائب صدرسی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر ملک کے اندر اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “دیوالی برائی پر اچھائی اور جہالت پر علم کی فتح کا جشن ہے، دیوالی کے موقع پر، سخاوت، خیرات اور جامعیت کی اقدار، جو ہماری تہذیبی روایات میں گہرائی سے پیوست ہیں، اس وقت اور بھی واضح طور پر ظاہر ہوتی ہیں، جب ہم ضرورت مندوں کے ساتھ خلوص اور محبت بانٹتے ہیں۔”

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ منفی اور بددیانتی سے پرہیز کریں اور مثبت عمل  کو اپنائیں جو ذاتی اور قومی ترقی کا باعث بنے۔ نائب صدر جمہوریہ نے دیوی لکشمی سے امن، خوشحالی اور سب کے لیے اچھی صحت کی پراتھناکی۔نائب صدر جمہوریہ نے لکھا، “جس طرح اس تہوار پر ہر گھر میں اجتماعی طور پر چراغ جلاتے ہیں، رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں، اسی طرح ہماری لگن اور عزم ہندوستان کی اجتماعی ترقی میں حصہ ڈالے۔ میں دیوی لکشمی سے پراتھنا کرتا ہوں کہ وہ
ہم سب پر امن، خوشحالی اور اچھی صحت کا آشیرواد ملے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

28 minutes ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

1 hour ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

4 hours ago