نئی دہلی : بہار کے لکھی سرائے ضلع میں واقع اشوک دھام مندر میں پیر کو پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم سات افراد کی موت اور 12 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بہار حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر مرمو نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں بھگدڑ کے حادثے میں عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کی۔صدر مرمو نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی۔
پی ایم مودی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم دفتر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کے باعث ہونے والی اموات سے وہ بہت غمزدہ ہیں۔ پی ایم او کے مطابق، اس دکھ کی گھڑی میں وزیر اعظم کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پیغام میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا بھی کی گئی۔ وزیر اعظم دفتر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
دیگر لیڈروں نے بھی تعزیت کی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے بھی حادثے کو انتہائی دلخراش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس مشکل وقت میں حوصلہ ملنے کے لیے پرارتھناکی۔بہار حکومت میں وزیر شریئسی سنگھ نے بھی لکھی سرائے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سات خواتین کی موت کی خبر سے وہ انتہائی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے مرنے والی کی کی آتما کے سکون، اہل خانہ کو صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھناکی۔
جے ڈی یو لیڈرنے افواہوں پر احتیاط برتنے کو کہا
جے ڈی یو لیڈرراجیو رنجن نے بھی حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد عقیدت مندوں کی موت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ ان کے مطابق ایس ڈی پی او کی جانب سے کچھ افواہوں کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن جب تک حکومت پورے واقعے پر اپنا باضابطہ موقف سامنے نہیں رکھتی، اس وقت تک حادثے کی وجہ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔
حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان
حادثے کے بعد بہار حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔اشوک دھام مندر میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ حادثے کے اسباب اور حالات کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…