قومی

Bihar swearing-in ceremony: بہار میں وزیر اعلیٰ کے حلف برداری کی تقریب کو شاندار بنانے کی تیاری، عام ووٹروں کو بھی کیا جا رہا ہے مدعو

پٹنہ: بہار میں این ڈی اے کو زبردست کامیابی حاصل ہونے کے بعد نئی حکومت کے قیام کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ نئے وزیر اعلیٰ کے حلف برداری کی تقریب کے لیے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں تیاریاں جاری ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے عام سے خاص لوگوں کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گاندھی میدان میں تیار کیا جا رہا مرکزی اسٹیج وی وی آئی پی سیکورٹی کے معیارات کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ پنڈال، ساؤنڈ سسٹم اور ارد گرد بیریکیڈنگ کی انتظامات بھی کی جا رہی ہیں۔ میدان کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ بھیڑ کی نگرانی اور سیکورٹی میں کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔ اس وقت گاندھی میدان میں گھاس کو کاٹنے کا کام جاری ہے، جس کے بعد قالین بچھانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اسٹیج کی سجاوٹ کے لیے خصوصی انتظامات

مرکزی اسٹیج کی سجاوٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی واٹر اسپرنکسل گاڑیاں میدان میں مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں تاکہ دھول نہ اڑے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب کو شاندار، دلکش اور محفوظ بنانے کے لیے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

گاندھی میدان میں شاندار حلف برداری تقریب

اس دوران، بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک شاندار حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈران، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور سماج کے معزز افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب میں شرکت کے لیے ووٹرز ہوں گے مدعو

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے تمام ووٹرز کو مدعو کیا جا رہا ہے جنہوں نے این ڈی اے کو بھرپور حمایت دی ہے۔ اس تقریب میں تقریباً دو سے تین لاکھ لوگ پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 19 نومبر کو ایم ایل اے پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

7 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

8 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

8 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

8 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

9 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

9 hours ago