Atiq Ahmed and Ashraf Ahmed shot Dead: اس وقت کی بڑی خبر پریاگ راج سے، عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کو پریاگ راج میں طبی علاج کے لیے لے جانے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔پولیس نے حملہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عتیق اور اشرف پر دو سے تین شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ عتیق اور اشرف پولیس کی حراست میں تھے۔ پولیس ٹیم نے مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے حوالے سے آج کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ پولیس ٹیم نے شہر کے چکیہ، کساری مساری اور پیپل گاؤں کے علاقوں میں چھاپہ مارا تھا۔ عتیق احمد 2005 کے بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس اور اس سال فروری میں امیش پال قتل کیس میں بھی ملزم تھا۔ اس سے قبل عتیق کا بیٹا اسد احمد 13 اپریل کو جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا، ایس ٹی ایف کی ٹیم نے شوٹر غلام کو بھی مار دیا تھا۔
میڈیا والوں کے بھیس میں پہنچے تھے تینوں ملزمان
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں حملہ آور میڈیا والوں کے بھیس میں پہنچے تھے۔ پولیس جیسے ہی مافیا عتیق احمد اور اشرف کو طبی معائنے کے لیے تھانے سے لے گئی۔ اس دوران عتیق اور اشرف میڈیا والوں سے بات کرنے کے لیے رکے تو حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا۔ جس میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں یا سرمایہ کاری شروع کرنے کا سوچ رہے…
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔…
کوٹک نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان میںکاروبار کے سائز میں مسلسل اضافہ ہورہا…
عام آدمی پارٹی نے رپورٹ کو فرضی قرار دیا ہے، لیکن کہا ہے کہ پالیسی…
الیکٹرانکس انڈیا لمیٹڈ کے آئی پی او کے لیے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ آپریٹر کے ساتھ…
پتھنمتھٹا سی ڈبلیو سی کے چیف وکیل این راجیو نے کہا کہ یہ معاملہ 15…