سابق انتخابی مشیر پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے 2025 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ورلڈ بینک سے ملے 14,000 کروڑ روپے کو “ڈائیورٹ” کر دیا۔ انتخابی نتائج آنے کے اگلے دن، ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے قومی صدر اودے سنگھ نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے اس فنڈ کو “خیرات اور مفت خوری” میں استعمال کیا گیا۔ ادے سنگھ نے کہا، ’’جون سے لے کر انتخابات کے اعلان تک، نتیش کمار حکومت نے عوام کے پیسے سے ووٹ خریدنے کے لیے 40,000 کروڑ روپے خرچ کیے۔ یہ ایک بے مثال قدم تھا۔ ورلڈ بینک سے ملے قرض میں سے 14,000 کروڑ روپے خیرات اور مفت خوری پروگراموں میں ڈائیورٹ کر دیے گئے۔‘‘
۔۔۔تو این ڈی اے پوری طرح تباہ ہو جاتا
وزیراعلیٰ خواتین روزگار منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے، جس کے تحت دو مرحلوں والے انتخابات سے پہلے ریاست کی خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 10,000 روپے منتقل کیے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہوگا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہونے کے باوجود، ووٹنگ سے ایک دن پہلے تک لوگوں کو پیسے ملتے رہے۔ یہ ان خواتین کو متاثر کرنے کے لیے کافی تھا جو شاید گزر بسر کے لیے مجبور تھیں۔
این ڈی اے مکمل طور پر چکناچور ہو جاتا؟
اودے سنگھ نے کہا کہ اگر عوام کا پیسہ ووٹ خریدنے کے لیے نہ اڑایا جاتا، تو بہار میں اقتدار برقرار رکھنے والا بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والا قومی جمہوری اتحاد مکمل طور پر چکناچور ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ جن سوراج پارٹی کے دو ہزار روپے ماہانہ بڑھاپا پنشن کے وعدے کے بعد ہی حکومت نے یہ رقم سات سو روپے سے بڑھا کر گیارہ سو روپے ماہانہ کی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن سوراج پارٹی کے ووٹروں کا ایک طبقہ آر جے ڈی کے دورِ حکومت میں جنگل راج کی واپسی کے خوف سے این ڈی اے کے ساتھ چلا گیا۔ سابق بی جے پی ایم پی نے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ آر جے ڈی کے دور میں جنگل راج کی واپسی کا خوف تھا، اگرچہ میں یہ نہیں کہتا کہ کوئی جنگل راج تھا، لیکن خوف تو تھا۔ بہت سے لوگ جو ہمیں موقع دینا چاہتے تھے اسی خوف کی وجہ سے این ڈی اے کو ووٹ دے بیٹھے۔ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے چودہ ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ ان کے پارٹی ساتھی پون ورما نے بھی اسی طرح کے الزامات لگائے اور کہا کہ یہ رقم اکیس ہزار کروڑ روپے کے ورلڈ بینک فنڈ سے نکالی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…