قومی

Bihar Politics: پرشانت کشور کو نہیں جانے دیا گیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی گاؤں، انتظامیہ نے کہا-پہلے سے نہیں لی تھی اجازت

جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کو اتوار کے روز انتظامیہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ میں داخل ہونے سے روک دیا، جہاں وہ نالندہ ضلع کے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ پرشانت کشور وزیر اعلیٰ کے آبائی گاؤں سے ہی اپنی دستخطی مہم شروع کرنا چاہتے تھے، جو حکومت کے ان وعدوں پر جواب طلب کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے، جو اب تک پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ تاہم ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں نے پرشانت کشور اور ان کی پارٹی کے کارکنان کو گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پارٹی نے کلیان بیگھہ میں پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی: پولیس

عہدیداروں نے کہا کہ جن سوراج پارٹی نے کلیان بیگھہ میں اس طرح کے اجتماع کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔ نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شبھن نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’جن سوراج پارٹی نے 18 مئی کو بہار شریف (نالندہ کے ضلع ہیڈکوارٹر) میں جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی تھی… ضلع انتظامیہ نے انہیں اجازت دے دی تھی۔ پارٹی نے کلیان بیگھہ میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں مانگی تھی… یہی وجہ ہے کہ انھیں گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘

ڈی ایم نے مزید کہا کہ ’’کسی مخصوص جگہ پر جلسہ عام کے انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ بشمول پولیس کی طرف سے کافی تیاریوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے اجتماعات کے لیے پیشگی اجازت لازمی ہے۔ چوں کہ انھیں 18 مئی کو صرف بہار شریف میں جلسہ عام کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لہٰذا ان سے بہار شریف میں اس جگہ جانے کو کہا گیا جس کے لیے اجازت دی گئی تھی۔‘‘

میں گاؤں والوں سے مل کر بات کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے روک دیا گیا: پرشانت کشور

دریں اثنا پرشانت کشور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گاؤں والوں سے مل کر بات کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے روک دیا گیا۔ انھوں نے کہا ’’میں وزیراعلیٰ کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ میں صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے مقامی لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا۔ لیکن مجھے اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ نتیش کمار کی حکومت ہے۔ پہلے انھوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو دربھنگہ میں طلبہ کے ساتھ بات چیت کا پروگرام کرنے سے روک دیا تھا۔ اب وہ میرے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔‘‘

بعد ازاں پرشانت کشور نے بہار شریف جاکر اجتماع سے خطاب کیا اور پارٹی کی دستخطی مہم کا بھی آغاز کیا۔ جن سوراج پارٹی کی دستخطی مہم تین نکات پر توجہ مرکوز کرے گی، جن میں 94 لاکھ غریب خاندانوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دینے کے نتیش حکومت کے وعدے ، مہادلت خاندانوں کو 3 اعشاریہ اراضی اور زمین کے جاری سروے میں بدعنوانی کے معاملات شامل ہیں۔ قبل ازیں پرشانت کشور نے کہا تھا کہ جن سوراج پارٹی کا وفد 11 جولائی تک ریاست کے 40,000 گاؤں میں جا کر ایک کروڑ لوگوں کے دستخط جمع کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

15 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

54 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago