قومی

Prashant Kishor On Nitish Kumar: نتیش کمار کے یوٹرن پر پرشانت کشور کی بڑی پیشن گوئی، کہا اگر ایسا نہ ہوا تو اپنے کام سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا

بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان جن سوراج کے چیف پرشانت کشور نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ نہ صرف نتیش کمار بلکہ بہار کی تمام پارٹیاں ‘پلٹورام’ ہیں۔ یہی نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اتحاد 2025 کے انتخابات میں بھی قائم نہیں رہ سکے گا۔ اس واقعہ سے بی جے پی کو بڑا نقصان ہوگا۔پرشانت کشور نے کہا کہ نتیش کمار چالاک ہیں۔ بہار کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بہار کے لوگ سود کے ساتھ حساب کریں گے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ نتیش کمار جس اتحاد سے بھی لڑیں، نتیش کمار کی پارٹی کو اگلے اسمبلی انتخابات میں 20 سیٹیں بھی نہیں مل سکیں گی۔ اگر اس سے زیادہ سیٹ آگئی تو میں اپنے کام سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔

اس سے قبل نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا تھا کہ اگر نتیش کمار انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑیں گے تو انہیں لوک سبھا انتخابات میں پانچ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ اگر اسے پانچ سے زیادہ سیٹیں ملیں تو وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں گے۔بتادیں کہ اتوار کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن سے تعلق توڑ لیا ہےاور این ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے جے ڈی یو لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور پھر راج بھون جا کر گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

استعفیٰ کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ جے ڈی یو کے لوگوں کی رائے کے مطابق میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ہم نے پچھلا اتحاد (این ڈی اے) چھوڑ کر نیا اتحاد بنایا تھا، لیکن اس میں حالات ٹھیک نہیں لگ رہے تھے۔ اس لئے استعفیٰ دے کر مہا گٹھ بندھن کی حکومت ختم کردی ہے۔ اب ایک بار پھرنتیش کمار 9ویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری اور اپوزیشن کے سابق لیڈر وجے کمار سنہا بھی وزراء کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں اس تبدیلی کو لے کر بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago