جیتن رام مانجھی کا پی کے پر بڑا حملہ۔
پٹنہ: جن سوراج کے کنوینر پرشانت کشور نے جمعرات کے روز اپنا آمرن انشن ختم کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم نتیش کمار بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، ان کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جانا چاہئے۔ این ڈی اے کے لیڈران پرشانت کشور کے بیان پر مسلسل ان کو گھیر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ پرشانت کشور خود ہی ذہنی طور پر بیمار ہیں، ان کے اندر پیسے کی گرمی ہے۔ انہوں نے اِدھر اُدھر سے بہت پیسہ کما لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اتنا اچھل رہے ہیں۔
مانجھی نے مزید کہا کہ بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کا امتحان 912 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔ ان مراکز میں سے 911 پر امتحانات آسانی سے ہوئے۔ ایک مرکز کا امتحان منسوخ کر کے دوبارہ امتحان لیا گیا، تو وہ (پرشانت کشور) کس چیز کے لیے احتجاج اور انشن کر رہے ہیں؟ وہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایسا بول رہے ہیں۔ ذہنی دباؤ میں ہیں وہ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نہیں۔
پی کے نے سی ایم نتیش کے بارے میں کیا کہا؟
پرشانت کشور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ذہنی حالت کی جانچ ہونی چاہئے۔ 13 کروڑ عوام کا سربراہ کتنا صحت مند ہے یہ سب کو پتہ ہونا چاہئے۔ اگر وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک نہیں تو انتخابات میں ابھی 11 ماہ باقی ہیں۔ بہار کو 11 مہینے کون چلائے گا، عوام کو معلوم ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ کی ذہنی حالت کی جانچ چاہے حکومت کے لوگ اور اہلکار کا اپنے ہی ڈاکٹر سے کروائیں، لیکن یہ پتہ چلنا ضروری ہے کہ ان کی ذہنی حالت کیسی ہے۔
وزیر صحت منگل پانڈے کا جوابی حملہ
وزیر صحت منگل پانڈے نے پرشانت کشور کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور کو حدود میں رہنا چائے۔ انشن کی وجہ سے پرشانت کشور کی ذہنی حالت خراب تو نہیں ہو گئی ہے۔ وہ (پرشانت کشور) میڈیا میں آنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ اگر ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے تو بتائیں، میں انہیں کوئلور اسپتال میں داخل کرا دوں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…
کانگریس لیڈر نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور انتخابی کمیشن کے اندر اختلافِ رائے…
ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…
ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…
یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…
ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…