قومی

Sharmistha Mukherjee Meets PM Modi: پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، کہا- وزیر اعظم کے لئے میرے والد اب بھی قابل احترام

سابق صدر پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے پیر (15 جنوری) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دورانشرمشٹھا مکھرجی نے اپنی کتاب ‘پرنب مائی فادر: اے ڈوٹر ریممبرز’ پی ایم مودی کو پیش کی۔

شرمشٹھا مکھرجی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، “میں نے انہیں اپنی کتاب ‘پرنب مائی فادر: اے ڈوٹر ریمیمبرس’ کی کاپی دی۔ ہمیشہ کی طرح، وہ مجھ پر مہربان رہے اور بابا (پرنب مکھرجی) کے لیے ان کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ شکریہ صاحب.”

کیا دعوے کیے گئے؟

شرمشٹھا مکھرجی نے اپنی کتاب ‘پرنب مائی فادر: اے ڈوٹر ریممبرز’ میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے بارے میں کئی دعوے کیے ہیں۔ مکھرجی نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ ان کے والد (پرنب مکھرجی) نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ راہل گاندھی بہت سارے سوال کرتے ہیں، لیکن ان میں پختگی کی کمی ہے۔

مکھرجی نے کتاب میں لکھا ہے کہ ایک بار انہوں نے اپنے والد (پرنب مکھرجی) سے پوچھا کہ کیا وہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے؟ اس کے بارے میں آنجہانی پرنب مکھرجی نے کہا کہ وہ (سونیا گاندھی) مجھے وزیر اعظم نہیں بنائیں گی۔

کانگریس نےشرمشٹھا مکھرجی کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کا کہنا ہے کہ شاید شرمشٹھا کہیں (بی جے پی) جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

Amir Equbal

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago