قومی

CAA Rules Notification: این سی پی پہلے دن سے اپنے سیکولر اورجمہوری ایجنڈے پرقائم: کارگزار صدر پرفل پٹیل کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کارگزارصدرپرفل پٹیل نے مسلمانوں کورمضان کے مبارک اورمقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این سی پی پہلے دن سے اپنے سیکولراورجمہوری ایجنڈے پرقائم ہے اوروہ ہندوستانی آئین اورقانون کا پورا احترام کرتی ہے۔ این سی پی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ عدنان سامی اورراحت فتح علی جیسے لوگوں کو بھی شہریت دی جا چکی ہے، جس کا واضح مطلب ہے کہ کوئی مسلمان بھی شہریت کیلئے اپلائی کرے گا تو اس کو بھی شہریت دی جائے گی۔

قابل ذکرہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے زیراہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں سی اے اے اورہندوستانی مسلمانوں کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے شکوک وشبہات کو دور کرنا تھا۔ این سی پی کا خیال ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے مسلمانوں کو کسی طرح سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اورنہ ہی ان کی شہریت لی جائے گی۔ بلکہ یہ بیرون ممالک (پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان) سے آنے والے اقلیتوں کو شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پرکچھ مسلم رہنمائوں کی جانب سے سی اے اے سے متعلق اپنے خدشات کا اظہارکیا گیا، جس کے جواب میں این سی پی کی طرف سے اس بات کا وعدہ اوراعادہ کیا گیا کہ کسی بھی طرح سے مسلمانوں کوگھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ این سی پی سرکارکا حصہ ہے اوروہ کسی بھی ہندوستانی مسلمان کی شہریت پرآنچ نہیں آنے دے گی۔

قابل ذکرہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اقلیتی شعبہ کے سربراہ اورپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سید جلال الدین کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پارٹی کے کارگزارصدرپرفل پٹیل، آچاریہ پرمود کرشنم، معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، این سی پی لیڈربرج موہن شری واستو کے علاوہ مولانا کلب جواد، مولانا زاہد رضا رضوی، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نائب صدرایس ایم خان، سکریٹری ابراراحمد، بی اوٹی محمد شمیم، سکندرحیات، فیض احمد فیض، مفتی عطاء الرحمان قاسمی، ایڈوکیٹ انس تنویر، ایڈوکیٹ اسلم سپریم کورٹ اورایڈوکیٹ رئیس احمد سمیت متعدد خانقاہوں کے سربراہان اورملی تنظیموں کے نمائندوں اورمسلم رہنمائوں نے شرکت کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

2 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago