قومی

Pradhan Mantri Ujjwal Yojana: پردھان منتری اجّول یوجنا کے بے مثال 9 سال، 238 کروڑ سے زیادہ سلنڈر ری فل کیے گئے

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز کہا کہ ’’پردھان منتری اجّول یوجنا‘‘ (پی ایم یو وائی) گزشتہ 9 سالوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مثال بن گئی ہے اور اس اسکیم سے 10 کروڑ سے زیادہ خاندان مستفید ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 1 مئی 2016 کو شروع ہونے والی پی ایم یو وائی کو 9 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ اسکیم اتر پردیش کے بلیا ضلع سے شروع کی گئی تھی۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے دیہی اور پسماندہ گھرانوں کو ایل پی جی جیسا کھانا پکانے کا ایندھن فراہم کرنے کے مقصد سے پی ایم یو وائی کا آغاز کیا تھا۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’اجّول یوجناکے 9 سال مکمل! 10.33 کروڑ سے زیادہ خاندان خوش ہیں!‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ’پردھان منتری اجّول یوجنا‘ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مثال اور گھریلو خواتین کے لیے صحت کا ایک وردان بن گئی ہے!‘‘

9 سالوں میں ری فل کیے گئے 238 کروڑ سے زیادہ سلنڈر

مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم یو وائی کے تحت ان 9 سالوں میں 238 کروڑ سے زیادہ سلنڈروں کو ری فل کیا گیا، جو اس اسکیم کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک 11,670 نئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے شامل ہونے سے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں بھی سلنڈر کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کھانا پکانے کے روایتی ایندھن کے استعمال سے دیہی خواتین کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانا پکانے کے روایتی ایندھن کا ماحول پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یہ اسکیم ان دیہی اور محروم خاندانوں کے لیے ایک اعزاز بن گئی ہے جو کھانا پکانے کے لیے ایندھن کے طور پر لکڑی، کوئلہ اور گائے کے گوبر کا استعمال کرتے تھے۔ پی ایم یو وائی کا مقصد غریب خاندانوں کی بالغ خواتین کو بغیر ڈپازٹ کے ایل پی جی کنکشن فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے ساتھ مرکزی حکومت صحت، ماحولیاتی تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Violenc in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش میں ہنگامہ، بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی کے دوران تشدد، ٹی ڈی پی کا وائی ایس آر کانگریس پر الزام

وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…

48 seconds ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

33 minutes ago

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

10 hours ago