قومی

Portfolio Allocation in Tamil Nadu: تمل ناڈو میں محکموں کی تقسیم، وزیر اعلیٰ وجے اپنے پاس رکھیں گے داخلہ اور پولیس محکمہ

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے نے داخلہ، عوامی انتظامیہ اور پولیس جیسے اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ 10 مئی کو حلف لینے والے وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کر لیا گیا ہے، جسے نئی حکومت کے انتظامی ڈھانچے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی سفارشات کی بنیاد پر تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکرنے محکموں کی تقسیم کی منظوری دے دی۔ حکومت کے قیام کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہونے والی اس تقسیم کے بعد اب وجے حکومت انتظامی ڈھانچے اور پالیسی ترجیحات کو حتمی شکل دینے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

قانون و انتظام پر براہ راست کنٹرول

محکموں کی تقسیم سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ حکومت لا اینڈ آرڈر اور انتظامی امور پر براہ راست کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے، جبکہ ترقیاتی اور علاقائی ذمہ داریوں کو دیگر وزراء میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے عوامی انتظامیہ، پولیس، داخلہ، خصوصی پروگراموں کے نفاذ، خواتین کی بہبود، نوجوانوں کی فلاح، بچوں کی بہبود، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی فلاح، بلدیاتی انتظامیہ اور شہری آبی سپلائی جیسے اہم محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس طرح ریاست کے کئی بااثر محکمے براہ راست وزیر اعلیٰ کے کنٹرول میں رہیں گے۔

دیگر وزراء کو بھی ملا اہم محکمہ

این آنند کو دیہی ترقی اور آبی وسائل کا محکمہ دیا گیا ہے، جس میں آبپاشی منصوبے اور غربت کے خاتمے کے پروگرام شامل ہیں۔ آدھو ارجن کو محکمہ تعمیرات عامہ اور کھیلوں کی ترقی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ کے جی ارون راج صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کا محکمہ سنبھالیں گے۔ سینئر لیڈر کے اے سینگوٹائیان کو محکمہ خزانہ کے ساتھ پنشن اور پنشن الاونس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

توانائی، قانون اور تعلیم کے محکمے

پی وینکٹرامنن فوڈ اینڈ سول سپلائز ڈپارٹمنٹ کو سنبھالیں گے، جب کہ آر نرمل کمار کو توانائی کے وسائل اور قانون کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ان کے پاس بجلی، عدالتوں، جیلوں اور قانون سازی کے امور کی بھی ذمہ داری ہوگی۔  راجا موہن کو اسکول ایجوکیشن، تمل ڈیولپمنٹ، اور اطلاعات اور تعلقات عامہ کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ ٹی کے پربھو قدرتی وسائل اور کان کنی کے محکموں کو سنبھالیں گے۔

سیلوی ایس کیرتھنا کو صنعت کا قلمدان

کابینہ کے سب سے کم عمر رکن سیلوی ایس کیرتھنا کو صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ محکموں کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد اب وجے حکومت پالیسیوں کے نفاذ، انتظامی اصلاحات اور پہلے مکمل اسمبلی اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

12 minutes ago

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

2 hours ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

2 hours ago