آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ذریعہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
نئی دہلی: رمضان کی عظمت یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں قرآن کریم نازل ہواجو بنی نوع انسان کی ہدایت اور فلاح کاواحد راستہ ہے۔اس کے علاوہ ہدایت کی کوئی راہ نہیں ہے۔ اس کو ترک کرکے ہم دنیا اور آخرت میں کہیں بھی نجات نہیں پاسکتے۔ ان خیالات کا اظہاریہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے مرکزی دفتر میں منعقدہ دعوت افطارکے موقع پراپنے مختصرخطاب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے ناظم مولانا ڈاکٹرشیث محمد ادریس تیمی نے کیا۔ اس سے قبل مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈوکیٹ نے شرکائے محفل کا خیرمقدم کیا۔
مجلس کا افتتاح مشاورت کے سینئررکن اورسرکردہ صحافی ودانشورسید منصورآغا نے قرآن کریم کی سورۃ الاخلاص کی تلاوت اورترجمہ سے کیا۔ افطار سے قبل ملک وملت کی خیروعافیت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ اللہ رب العزت سے ان سب کیلئے ہدایت مانگی گئی، جواپنی حرکتوں اوراپنی زبانوں سے سماج میں فتنہ، فساد اورنفرت وعداوت کا سبب بنتے ہیں۔
سرکردہ شخصیات نے کی شرکت
مشاورت کی دعوت افطارمیں ملک وملت کے سیاسی وسماجی لیڈران، علماء اورصحافیوں کی کثیرتعداد شریک تھی۔ سابق ممبران پارلیمنٹ سیدعزیزپاشا، کنور دانش علی، فلسطین کے ناظم الامورعبدالرزاق ابوجزر، مشاورت کے سابق صدرنوید حامد، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے سابق صدرسراج الدین قریشی، مشاورت کے جنرل سکریٹری شیخ منظوراحمد، مجلس عاملہ کے ارکان اعجازمقبول ایڈوکیٹ،انجینئرسکندرحیات، سپریم کورٹ کے وکیل زیڈ کے فیضان، پروفیسر بصیراحمد خاں، ماہر اقتصادیات ڈاکٹرجاویدعالم خاں، مشاورت کے ریاستی صدرڈاکٹرادریس قریشی، نائب صدر مولانا نثاراحمد (صدرمسلم لیگ دہلی)، نائب صدرانجینئرابو سعید گدی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر قبال احمد،سکریٹری رئیس احمدایڈوکیٹ اور معین الحق، بھارت ایکسپریس کے خالدرضاخاں، سینئر صحافی معروف رضا، ماہرتعلیم ڈاکٹرشعیب رضاخاں، سابق اسسٹنٹ کمشنررئیس اعظم خاں، ملت ٹائمزکے ایڈیٹرشمس تبریز، ہندوستان ایکسپریس کے نیوزایڈیٹراے این شبلی، این ڈی ٹی وی کے محمد اطہرالدین منے بھارتی، فیس گروپ کے چیئرمین مشتاق احمد، زی سلام کے افسرعالم، سینئرصحافی رومان ہاشمی اورڈاکٹرمظفر حسین غزالی، سالارکے عبدالباری مسعود اوردرجنوں معززین ان میں شامل تھے۔ یاد رہے کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ملک کی مسلم تنظیموں کا وفاق ہے اوراس وقت ملک کے مسلمانوں میں بہت سے سیاسی و سماجی امورپر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ مشاورت کی اس دعوت کی میزپروقف ترمیمی بل، انتخابی حلقوں کی حدبندی اورفرقہ پرستی کی سیاست میں نت نئی ابال، بہانے بہانے سے دنگا کرانے اورالٹے مظلوموں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرنے جیسے مسائل چھائے رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…