قومی

Arvind Kejriwal Arrested: منیش سسودیا کو دھکا دینے والے پولیس افسر نے میرے ساتھ بھی بدتمیزی کی: اروند کیجریوال

Arvind Kejriwal Arrested: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کچھ دن پہلے ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کو اروند کیجریوال کا 7 دن کا ریمانڈ بھی ملا ہے۔ اس سب کے درمیان دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہی پولیس افسر جس نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اس نے میرے ساتھ بھی بدتمیزی کی ہے۔ اروند کیجریوال نے یہ دعویٰ راؤز ایونیو کورٹ میں دائر درخواست میں کیا ہے۔ اپنی درخواست میں کیجریوال نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ افسر کو ان کی حفاظت کی ذمہ داری سے ہٹا دے۔

اس درخواست میں کیجریوال نے کہا ہے کہ جب انہیں ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کے لیے عدالت میں لایا جا رہا تھا تو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) اے کے سنگھ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس طرح کی بدتمیزی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اے کے سنگھ وہی پولیس اہلکار ہے جس پر گزشتہ سال اسی عدالت کے احاطے میں منیش سسودیا کی گردن پکڑنے کا الزام لگا تھا، جب صحافی ان سے سوالات پوچھ رہے تھے۔ یہ واقعہ ویڈیو میں قید کر لیا گیا۔ اور بعد میں منیش سسودیا نے اس سلسلے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

تاہم دہلی پولیس نے ایسی کسی بھی واردات سے انکار کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے کہا تھا کہ منیش سسودیا میڈیا میں بیان دینے کی کوشش کر رہے تھے  جو غلط تھا۔ اس لیے قانون کے خلاف جاتے ہوئے منیش سسودیا کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal Arrested: اروند کیجریوال کھا سکیں گے گھر کا کھانا، اہلیہ سنیتا سے ہوگی ملاقات، جانئے عدالت نے کیا کیا دی راحت

ای ڈی نے الزام میں کیجریوال کو بتایا ماسٹرمائنڈ

ای ڈی نے ریمانڈ نوٹ میں مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا دہلی شراب پالیسی بنانے اوراسے نافذ کرنے میں اہم کردارتھا۔ ایسے میں وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ماسٹرمائنڈ ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago