قومی

UP News: پولیس نے وکیل کی گاڑی کاکاٹا چالان، عدالت نے انسپکٹر سمیت 12 کانسٹیبلس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا دیا حکم

UP News: پیلی بھیت، اتر پردیش میں، عدالت نے ایک وکیل کا چالان کرنے پر انسپکٹر سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ناراض وکیل نے پولیس اسٹیشن مادھوٹانڈا میں تعینات انسپکٹر کرائم برانچ دھرمیندر سنگھ یادو سمیت 12 کانسٹیبلوں کے خلاف بھتہ طلب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی۔ جس کی سماعت کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مادھوٹانڈا تھانے کے انچارج انسپکٹر کو تحقیقات کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

معلومات کے مطابق شیو شرما پیشے سے وکیل ہیں، وہ پورن پور سے مادھوٹانڈا ہوتے ہوئے پیلی بھیت کورٹ کے احاطے میں آتے ہیں اور یہاں پریکٹس کرتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ایک دن گھر واپس جاتے ہوئے شیو شرما نے اپنے ایڈوکیٹ ساتھیوں کے ساتھ اپنی کار کو مادھوٹانڈ اکے قریب روکا اور اسے سائیڈ پر کھڑا کر کے کسی کام کے لیے روانہ ہو گئے۔ اسی دوران دھرمیندر سنگھ یادو انسپکٹر کرائم اور 10 سے 12 کانسٹیبل کار کے قریب پہنچ گئے۔ اس کے بعد وکیل سے گاڑی کے بارے میں دریافت کرنے لگے۔ اس پر ایڈوکیٹ شیو شرما نے کہا کہ یہ گاڑی ان کی ہے۔

شیو شرما نے الزام لگایا کہ “جیسے ہی انہوں نے کہا کہ گاڑی ان کی ہے، دھرمیندر سنگھ یادو نے ان سے 12,000 روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے رقم نہ دی تو وہ تمہاری گاڑی کا چالان کاٹ دے گا۔” اس کے ساتھ وکیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ “اس دوران انسپکٹر نے بھی ان کے ساتھ غیر مہذب سلوک کیا”۔ جب ان کے ساتھیوں نے اس کی مخالفت کی تو انسپکٹر دھرمیندر سنگھ یادو نے غصے میں آکر ان کی گاڑی کا چالان کاٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں- UPGIS-2023: سرمایہ کاری کا مہاکمبھ ختم، صدر دروپدی مرمو نے یوپی کی سرزمین کو انپورنا کہا، کہا- اتر پردیش بنے گا سرمایہ کاری کے لیے بہترین ریاست

اس کے بعد انہوں نے رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پیلی بھیت کو تحریری شکایتی خط بھیجا، لیکن اس میں کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ جس کی وجہ سے 156 (3) کے تحت ایک درخواست ایڈوکیٹ شیو شرما نے عدالت میں کارروائی کے لیے پیش کی تھی۔ جس میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست کا گہرائی سے مطالعہ کیا گیا جس کے بعد انسپکٹر انچارج مادھوٹانڈا کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دھرمیندر سنگھ یادو اور ان کے ساتھ 10 سے 12 نامعلوم سپاہیوں کے خلاف مقدمہ درج کریں اور چارج پرچہ عدالت میں پیش کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago