حصار کی ایک عدالت نے آج 33 سالہ یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے پولیس ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کردی ہے، جسے پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹیو (پی آئی او) کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جیوتی کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے پانچ روزہ پولیس ریمانڈ کے اختتام پر اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس سخت حفاظت کے درمیان جیوتی کو سول جج (جونیئر ڈویژن) سنیل کمار کی عدالت میں لائی۔ کمرہ عدالت کا دروازہ بند تھا اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ باہر تین پولیس اہلکار تعینات تھے۔ سخت سیکورٹی کے باعث وکلاء اور زائرین کی آمدورفت بھی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔
پولیس نے حاصل کی مزید چار دنوں کی تحویل
بعد ازاں حصار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ششانک کمار ساون نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے مزید چار دن کی تحویل حاصل کر لی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جیوتی نے پی آئی او کے ساتھ معلومات شیئر کی تھیں جو کہ ایک جرم تھا۔ لیکن انھوں نے جاری تفتیش اور جیوتی کے بیانات کے بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کردیا۔
حصار پولیس کے ترجمان وکاس کمار نے کہا کہ ریمانڈ میں توسیع کی درخواست اس لیے کی گئی ہے، کیوں کہ ابھی جیوتی کے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک گیجٹس اور تین موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے تین فون اور لیپ ٹاپ کے علاوہ، جیوتی ملہوترا کی مدد کرنے والے ٹریول ایجنٹ ہرکیرت سنگھ کے دو موبائل فون بھی جانچ کے لیے بھیجے ہیں۔
جیوتی ملہوترا کے والد کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں
پولیس نے ابھی تک جیوتی کے والد ہریش ملہوترا کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جیوت کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعہ 3 اور 5 اور بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 152 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، انٹیلی جنس بیورو، اور ملٹری انٹیلی جنس حکام نے بھی اس سے پوچھ گچھ کی ہے اور تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور کچھ دوسرے ممالک کا دورہ کیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس کارکن جیوتی کو ایک اثاثے کے طور پر تیار کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ نومبر 2023 سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اسٹاف احسان الرحیم عرف دانش کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ہندوستان نے 13 مئی کو دانش کو مبینہ طور پر جاسوسی میں ملوث ہونے پر ملک بدر کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…