Telangana: تلنگانہ میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کے لیے کانگریس نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ریاست میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی بگل پھونکا ہے۔ تاہم اس درمیان کانگریس کی تلنگانہ یونٹ نے پولیس اور ریاستی حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت اور پولیس کھمم میں راہل گاندھی کی ریلی میں شرکت کے لیے جانے والے لوگوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
پارٹی نے دعویٰ کیا کہ یہ حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے لیڈروں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اور ایم پی اے ریونت ریڈی نے اس مسئلہ پر ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار سے بات کی ہے۔
‘ راہل گاندھی کی ریلی سے پریشان ہے بی آر ایس’
پولیس پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے دعویٰ کیا کہ حکمراں بی آر ایس ریلی کو لے کر پریشان ہے۔ کانگریس ایم ایل اے ڈی سریدھر بابو نے الزام لگایا کہ مقامی بی آر ایس قیادت ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں غیر جمہوری طریقے سے کام کر رہی ہے۔ جبکہ کھمم کے پولیس کمشنر وشنو ایس واریئر نے دعویٰ کیا کہ کھمم میں کانگریس پارٹی کے جلسہ عام کے لیے لوگوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو روک کر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پولیس نے کی کانگریس کے دعوے کی تردید
ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک ڈائیورشن کے علاوہ کہیں بھی کوئی چیک پوسٹ قائم نہیں کی گئی۔ افسر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹے الزامات نہ لگائے جائیں، ایسی جھوٹی مہم چلائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی بگل بجانے کے لیے حیدرآباد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور کھمم میں کانگریس کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ریلی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارک کی ‘پد یاترا’ کے اختتام پر نکالی جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…