پی ایم مودی 12 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 8:30 بجے پتھورا گڑھ ضلع کے جولنگ کانگ پہنچیں گے، جہاں وہ پاروتی کنڈ میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وزیر اعظم اس مقام پر مقدس آدی کیلاش سے بھی آشیرواد حاصل کریں گے۔ یہ علاقہ اپنی روحانی اہمیت اور قدرتی خوبصورتی کے لیے بیحد مشہور ہے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 9:30 بجے پتھورا گڑھ ضلع کے گنجی گاؤں پہنچیں گے، جہاں وہ مقامی لوگوں سے بات چیت کریں گے اور مقامی آرٹ اور مصنوعات کو اجاگر کرنے والی ایک نمائش کا معائنہ کریں گے۔ وہ فوج، بھارت-تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) اور سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم دوپہر تقریباً 12 بجے الموڑہ ضلع کے جاگیشور مقام پہنچیں گے جہاں وہ جاگیشور دھام میں پوجا اور درشن کریں گے۔ تقریباً 6200 فٹ کی بلندی پر واقع جاگیشور دھام تقریباً 224 پتھر کے مندروں پر مشتمل ہے۔اس کے بعد، وزیر اعظم تقریباً 2:30 بجے پتھورا گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ دیہی ترقی، سڑک، بجلی، آبپاشی، پینے کے پانی، باغبانی، تعلیم، صحت اور قدرتی آفات کے بندوبست سمیت دیگر شعبوں میں تقریباً 4200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ان کا افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔
جن پروجیکٹوں کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے ان میں 76 دیہی سڑکیں اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت دیہی علاقوں میں بنائے گئے 25 پل، 9 اضلاع میں بی ڈی او دفاتر کی 15 عمارتیں؛ سنٹرل روڈ فنڈ کے تحت بنائی گئی تین سڑکوں کی جدید کاری جیسے کوسانی باگیشور روڈ، دھاری-دوبہ-گریچینہ روڈ اور ناگالا-کچھا روڈ؛ قومی شاہراہوں پر دو سڑکوں کی جدید کاری جیسے الموڑہ پیٹشال – پنوانولہ – دنیا (این ایچ 309 بی) اور تنک پور – چلتھی (این ایچ 125)؛ پینے کے پانی سے متعلق تین منصوبے جیسے 38 پمپنگ پینے کے پانی کی اسکیمیں، 419 کشش ثقل پر مبنی پانی کی فراہمی کی اسکیمیں اور تین ٹیوب ویلوں پر مبنی پانی کی فراہمی کی اسکیمیں، پتھورا گڑھ میں تھرکوٹ مصنوعی جھیل؛ 132 کے وی پتھورا گڑھ-لوہاگھاٹ (چمپاوت) بجلی ترسیل لائن؛ پورے اتراکھنڈ میں 39 پل اور عالمی بینک کی مالی اعانت سے اتراکھنڈ ڈیزاسٹر ریکوری پروجیکٹ کے تحت بنائی گئی اتراکھنڈ کی قدرتی آفات کے بندوبست کی ریاستی اتھارٹی (یو ایس ڈی ایم اے) کی عمارت وغیرہ شامل ہیں۔
جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں 21,398 پولی ہاؤس کی تعمیر کی اسکیم بھی شامل ہے، جس سے پھولوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، علاوہ ازیں اعلی کثافت والے سیب کے باغات کی کاشت کے لیے ایک اسکیم؛ این ایچ سڑکوں کی جدید کاری کے لیے پانچ منصوبے؛ ریاست میں قدرتی آفات کی تیاری اور لچک کے لیے متعدد اقدامات جیسے پلوں کی تعمیر، دہرادون میں اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جدید کاری، بالیانہ، نینی تال میں زمین کے تودے کھسکنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اور آگ، صحت اور جنگل سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچے میں بہتری؛ ریاست بھر میں 20 ماڈل ڈگری کالج میں ہاسٹلز اور کمپیوٹر لیب کی ترقی؛ سومیشور، الموڑہ میں 100 بستروں والا ذیلی ضلع ہسپتال؛ چمپاوت میں 50 بستروں والا ہسپتال بلاک؛ ہلدوانی اسٹیڈیم، نینی تال میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ؛ رودر پور میں ویلوڈروم اسٹیڈیم؛ جاگیشور دھام (الموڑہ)، ہاٹ کالیکا (پتھورا گڑھ) اور نینا دیوی (نینیتال) مندروں سمیت مندروں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مناسکھنڈ مندر مالا مشن اسکیم؛ ہلدوانی میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے ; ستار گنج، ادھم سنگھ نگر میں 33/11 کے وی ذیلی اسٹیشن کی تعمیر شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…