نئی دہلی: پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ اینڈریوز گنج کو اس وقت ایک ممتاز بین الاقوامی تعلیمی پلیٹ فارم بننے کا اعزاز حاصل ہوا، جب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (NIEPA)، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل پروگرام آن لیڈرشپ فار اسکول ہیڈز (IPLSH) کے تحت مختلف ممالک سے آئے اسکول سربراہان اور ماہرینِ تعلیم کے ایک باوقار بین الاقوامی وفد نے اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اسکول کی تعلیمی کامیابیوں، اختراعی اقدامات اور پی ایم شری اسکیم کے مؤثر نفاذ سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کا استقبال نائب پرنسپل محترمہ ریتو شرما نے کیا۔ انہوں نے اسکول کی کامیابیوں، وژن اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (KVS) کی رہنمائی میں پی ایم شری اسکیم کے مؤثر نفاذ کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے مطابق طلبہ پر مبنی، مہارت پر مبنی اور تجرباتی تدریسی طریقوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اسکول کے عزم کو اجاگر کیا۔
پروگرام کے دوران پی ایم شری پہل پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی، جبکہ ڈاکٹر سیدہ ایمن ہاشمی نے فنون سے مربوط تدریسی سرگرمی ’’کاوڑ واچن‘‘ کا عملی مظاہرہ کیا۔ تبادلۂ خیال کے سیشن میں وفد نے تعلیمی قیادت، جدید تدریسی و تعلیمی طریقوں، نظامِ جانچ میں اصلاحات، جامع تعلیم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفد نے اسکول کی بہترین تعلیمی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دونوں نائب پرنسپلز نے دیے۔ وفد نے طلبہ کے اعتماد، تجسس اور مؤثر اظہارِ خیال کی بھی بھرپور ستائش کی۔
بعد ازاں وفد نے تجرباتی تعلیم کی نمائش، رہنمائی و مشاورت مرکز، جمنازیم اور سوئمنگ پول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص تشکر کا درخت (Gratitude Tree)، تشکر صندوق (Gratitude Box) اور تجاویز کی صندوق (Suggestion Box) کو طلبہ کی ذہنی صحت اور مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے ایک منفرد اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ وفد نے اسکول کے اختراعی اقدامات، حوصلہ افزا تعلیمی ماحول اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ طلبہ کی تیاری کے عزم کو سراہا۔ پروگرام کا اختتام نائب پرنسپل (دوسری شفٹ) جناب ارون کمار سنگھ کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد طلبہ کے تیار کردہ یادگاری تحائف وفد کو پیش کیے گئے، اجتماعی تصویر لی گئی اور پُرخلوص الوداع کے ساتھ اس بامقصد تعلیمی تبادلۂ خیال کا کامیاب اختتام ہوا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تھراڈ اور رادھن پور میں قائم ہوں گے نئے پلانٹس، روزانہ 175 میٹرک ٹن گوبر…
سال 2026 کے قانون ساز کونسل انتخابات کے نتائج بہار، اتر پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر…
علاقائی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ فی الحال حادثے کی اصل وجہ کا پتہ…
نوی ممبئی میں دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد، یوگا اور قدرتی علاج کے ذریعے…
آئی آئی ٹی کانپور اپنے مشہور سالانہ ثقافتی میلے ’انتراگنی 2026‘ کے 61ویں ایڈیشن کے…
ورکشاپ کا مقصد طبی ماہرین کو عملی مہارت اور علم فراہم کرنا ہے، تاکہ کینسر…