قومی

PM Modi to inaugurate first train to Kashmir Valley from Katra: وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو کریں گے کٹرا سے وادی کشمیر جانے والی پہلی ٹرین کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر 19 اپریل کو کٹرا کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی پہلی ٹرین کا افتتاح کریں گے، جس سے اس خطے میں ٹرین لائن کا دہائیوں طویل ہدف پورا ہو جائے گا۔ یہ ٹرین اپنا سفر ریاسی ضلع کے کٹرا سے شروع کرے گی اور پیرپنجال پہاڑی سلسلے اور سرینگر سے گزرتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی کا دورۂ جموں و کشمیر

19 اپریل کو وزیر اعظم ممکنہ طور پر دہلی سے ادھم پور آرمی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور پھر چناب ریل پل پر جائیں گے، جسے دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم ماتا ویشنو دیوی کے علاقے کٹرا جائیں گے، جہاں سے وہ کشمیر کا سفر کرنے والی وندے بھارت ٹرین کا آغاز کریں گے۔ پھر دارالحکومت واپسی سے پہلے وزیر اعظم مودی کٹرا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وہیں ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ایک بار جموں ریلوے اسٹیشن کی توسیع مکمل ہو جانے کے بعد ، خاص طور پر نئے پلیٹ فارمز کے اضافے کے بعد، یہ ٹرین سروس جموں سے ہی شروع ہو جائے گی۔ امید ہے کہ یہ کام جولائی یا اگست تک مکمل ہو جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ ’’دہلی یا کسی دوسرے حصے سے کشمیر کے لیے کوئی سیدھی ٹرین نہیں جائے گی۔ مسافروں کو کٹرا میں اتر کر ٹرین تبدیل کرنی ہوگی۔ بعد میں یہیں عمل جموں سے کرنا ہوگا۔‘‘

ٹرین ٹرائلز اور حفاظتی اقدامات

واضح راہے کہ کٹرا-بارہمولہ روٹ کے لیے وندے بھارت کا آزمائشی سفر کامیابی کے ساتھ ہو چکا ہے اور تمام حفاظتی خدشات کو دور کیا جا چکا ہے۔ 272 کلومیٹر کے ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (USBRL) میں سے 209 کلومیٹر کا کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ ریاسی اور کٹرا کے درمیان بقیہ 17 کلومیٹر کا حصہ حال ہی میں مکمل ہوا ہےجس سے مکمل آپریشن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ، جس کی لاگت 41,000 کروڑ روپے تھی، کا سب سے پہلا حصہ 2009 میں شروع ہوا۔ دوسرے حصوں کی تکمیل کئی مرحلوں میں ہوئی جس میں گزشتہ سال بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی تھی۔

حکام نے 4 جنوری کو کٹرا-بنیہال کے راستے پر الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل کیا۔ انجی کھڈ اور چناب پلوں سمیت اضافی ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ کٹرہ-سری نگر وندے بھارت ایکسپریس میں انتہائی درجہ حرارت کو -20 ° C تک ہینڈل کرنے کے لیے جدید نظام موجود ہیں۔چنئی میں انٹیگرل کوچ فیکٹری کی طرف سے بنائی گئی اس ٹرین میں آن بورڈ ہیٹنگ، اینٹی فریز ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ایمرجنسی کمیونیکیشن یونٹس، شیٹر پروف کھڑکیاں اور خاص اینٹی فروسٹ ونڈ شیلڈ شامل ہیں۔ یہ ریل سروس وادی میں سیاحت، زراعت، صنعت، تعلیم اور تجارت کو مضبوط فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سامان کی نقل و حمل کے لیے بھی مفید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

3 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

13 minutes ago