قومی

وزیراعظم تین دنوں کی یاترا پرجائیں گے روس اور آسٹریا، ان موضوعات پر ہوگا تبادلہ خیال

وزیراعظم نریندرمودی 8 سے 10 جولائی تک روس اورآسٹریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم 22ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے 8 سے 9 جولائی تک روس جائیں گے۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کی پوری رینج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپنے روس کے دورے کے اختتام کے بعد مودی آسٹریا کا دورہ کریں گے، جو41 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا اس ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم نریندرمودی تقریباً پانچ سالوں میں پہلی بارروس کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی اس سے قبل 2019 میں روس کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے ولادی ووستوک میں ایک اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی۔ اب تک روس اورہندوستان کے درمیان 21 سالانہ سربراہی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

تقریباً ساڑھے تین سال قبل آخری چوٹی کانفرنس نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔ صدر ولادیمیرپتن نے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ سربراہی اجلاس میں، دونوں فریقوں نے 28 مفاہمت ناموں اورمعاہدوں پردستخط کئے اور”امن، ترقی اورخوشحالی کے لئے ہندوستان-روس شراکت داری” کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔

پتن کے ساتھ میٹنگ کریں گے وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی اور صدرولادیمیر پتن نے گزشتہ بار 16 ستمبر، 2022 کو ازبکستان کے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چوٹی کانفرنس کے دوران دوطرفہ بات چیت کی تھی۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے پتن پریوکرین میں جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دورجنگ کا نہیں ہے۔ روس کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کوظاہرکرتے ہوئے ہندوستان نے ابھی تک یوکرین پرماسکوکے حملے کی مذمت نہیں کی ہے اوریہ کہتا رہا ہے کہ بحران کوسفارت کاری اوربات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

آسٹریا کا دورہ کریں گے پی ایم مودی

روس سے وزیراعظم مودی آسٹریلیا جائیں گے۔ وہ 9 اور 10 جولائی کو آسٹریا میں رہیں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ آسٹریا جمہوریہ کے صدر الیکجینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے اور آسٹریلیا کے چانسلر کارل نیہمرکے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اورچانسلرہندوستان اور آسٹریلیا کے عالمی رہنماؤں کو بھی خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی ماسکو کے ساتھ ساتھ ویانا میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

7 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

8 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

8 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

8 hours ago