قومی

NDA’s Sankalp Patra: این ڈی اے کے ’سنکلپ پتر‘ پر وزیراعظم مودی کی گارنٹی، کہا—’’بہار کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘‘

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سنکلپ پتر کے اجرا پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ منشور خود کفیل اور ترقی یافتہ بہار کے ہمارے وژن کو واضح طور پر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ڈبل انجن حکومت نے بہار کے ہمہ جہتی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس کی بدولت یہ ریاست بڑی تبدیلیوں کی گواہ بنی ہے۔ مودی نے یقین ظاہر کیا کہ عوام این ڈی اے کے ترقیاتی عزم کو بھرپور حمایت دیں گے۔

منشور میں عوامی زندگی کو آسان بنانے کا عہد

وزیرِاعظم مودی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: ’’بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جاری این ڈی اے کا سنکلپ پتر خود کفیل اور ترقی یافتہ بہار کے ہمارے وژن کو واضح طور پر سامنے لاتا ہے۔ اس میں کسان بھائی بہنوں، نوجوانوں اور ماؤں بہنوں سمیت ریاست کے تمام شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہماری پختہ عہدبستگی دکھائی دیتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’بہار کی چوطرفہ ترقی کے لیے ریاست کی ڈبل انجن حکومت نے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ ہمارا مقصد اچھے نظم و نسق کو ہر فرد کی خوشحالی کی بنیاد بنانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عوام ہمارے ان کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔‘‘

پٹنہ میں این ڈی اے کا منشور جاری

اس سے پہلے پٹنہ میں این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا سنکلپ پتر (منشور) جاری کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیراعلیٰ نیتیش کمار، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان، ہم پارٹی کے جیتن رام مانجھی اور آر ایل ایم کے اوپندر کشواہا سمیت این ڈی اے کے تمام اہم رہنما موجود تھے۔

تعلیم، روزگار، صحت اور خواتین کی خود مختاری پر زور

این ڈی اے کے سنکلپ پتر میں تعلیم، روزگار، صحت، خواتین کی معاشی بااختیاری اور کسانوں کی خوشحالی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ منشور میں اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کو ایک کروڑ سے زائد سرکاری نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے وزیراعلیٰ خواتین روزگار یوجنا کے تحت دو لاکھ روپے تک کی مالی امداد دی جائے گی۔

خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ

منشور میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ خواتین کو ’لکھپتی دیدی‘ اور ’کوٹی پتی مشن‘ کے ذریعے کاروبار اور صنعت سے جوڑا جائے گا تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔

کسانوں کے لیے نئی اسکیم: ’’ایم ایس پی گارنٹی‘‘

منشور کے مطابق، کسانوں کے لیے ’کسان سَمان اور ایم ایس پی گارنٹی یوجنا‘ شروع کی جائے گی۔ اس کے تحت ہر کسان کو ہر سال 3,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی آمدنی اور سہولیات میں اضافہ ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Smit Machchhar airlifted to Abu Dhabi: دبئی-تل ابیب پرواز میں شریک پائلٹ کے حملے میں زخمی ہندوستانی پائلٹ اسمت مچھار بہتر علاج کے لیے ابوظبی منتقل

اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…

7 minutes ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

1 hour ago