نئی دہلی: ملک بھر میں آج مہاشیوراتری کا مقدس تہوار نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسی روحانی فضا کے درمیان وزیر اعظم Narendra Modi نے بھی اہلِ وطن کو مہاشیوراتری کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعظم مودی ، جو بھگوان شیو کے عقیدت مند مانے جاتے ہیں اور وقتاً فوقتاً Kedarnath Temple سے لے کر Kashi Vishwanath Temple تک روحانی مقامات پر عبادت کرتے دکھائی دیتے ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ملک بھر کے میرے اہلِ خانہ کو مہاشیوراتری کی ڈھیروں مبارکباد۔ انہوں نےپرارتھنا کی کہ آدی دیو مہادیو سب پر اپنی کرپا برقرار رکھیں۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھگوان شیو کے آشیرواد سے سب کا کلیان ہو اور ہمارا بھارت سمردھی کی چوٹی پر فائز ہو۔ انہوں نے ’ہر ہر مہادیو‘ کا نعرہ بھی تحریر کیا۔ وزیر اعظم کا یہ پیغام محض رسمی مبارکباد نہیں بلکہ اس میں سب کی بھلائی اور ایک خوشحال بھارت کا وژن نمایاں ہے۔
مہاشیوراتری کو عقیدت، تپسیا اور مثبت سوچ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی اکثر اپنے خطابات میں کہتے رہے ہیں کہ بھارت کی ثقافتی وراثت ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ ان کے مطابق ایسے تہوار قوم کو منفی سوچ ترک کر کے مثبت راستے پر گامزن ہونے کی تحریک دیتے ہیں۔ اسی تناظر میں انہوں نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک پہنچانے کی بات کہی ہے۔وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں کیدارناتھ دھام کی بازسازی اور کاشی وشوناتھ کوریڈور کی توسیع جیسے منصوبوں نے مذہبی و روحانی مراکز کی صورت بدل دی ہے۔ اس سال کی مہاشیوراتری اسی پس منظر میں مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے، جہاں عقیدت مند نہ صرف پوجا پاٹ میں مصروف ہیں، بلکہ ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو بھی دہرا رہے ہیں۔
ببھارت ایکسپریس اردو
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…