قومی

PM Modi extends birthday wishes to Puducherry CM N Rangasamy: وزیراعظم مودی نے پڈوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے پڈوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ این رنگاسوامی کا طویل انتظامی تجربہ اور ترقی پر مبنی قیادت پڈوچیری کے عوام کے لیے ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، “پڈوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی جی کو ان کی سالگرہ پر ڈھیروں مبارکباد۔ ان کے طویل تجربے اور ترقی سے وابستہ قیادت نے ہمیشہ پڈوچیری کے عوام کو فائدہ پہنچایا ہے۔ میں ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے پرارتھنا کیا۔”

وزیراعظم کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھی این رنگاسوامی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی رہنماؤں نے ان کی عوامی خدمات اور سادہ طرزِ زندگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔این رنگاسوامی پڈوچیری کی سیاست کے انتہائی بااثر اور مقبول لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ آل انڈیا این آر کانگریس (AINRC) کے بانی ہیں اور اپنی سادگی، عوام سے قریبی رابطے اور فلاحی سوچ کے لیے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ طویل سیاسی سفر کے دوران انہوں نے متعدد بار پڈوچیری کے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام اس خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

رنگاسوامی کی شناخت ایک ایسے رہنما کے طور پر کی جاتی ہے جو عوامی مسائل کو قریب سے سمجھتے ہیں اور زمینی سطح پر ان کے حل کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی عوام کے درمیان ان کی مضبوط سیاسی گرفت برقرار رہی ہے اور وہ ریاست کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق این رنگاسوامی نے اپنی قیادت کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں متعدد اقدامات کیے، جن کی وجہ سے انہیں پڈوچیری کی سیاست میں ایک تجربہ کار اور قابل اعتماد لیڈروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔وزیراعظم مودی کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر دی گئی مبارکباد نہ صرف دونوں رہنماؤں کے باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ تجربہ کار قیادت اور عوامی خدمت کو قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایک بار پھر این رنگاسوامی کی اچھی صحت، کامیابی اور طویل عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

54 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago