قومی

PM Modi Extends Birthday Wishes To Dr S Jaishankar: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد، سفارت کاری میں ان کی خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی سالگرہ پر انہیں خصوصی انداز میں مبارکباد دی اور بھارتی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر مستحکم بنانے میں ان کے اہم خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ماہر اور تجربہ کار ڈپلومیٹ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو نمایاں کیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، جس موقع پر وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے نہ صرف ان کی طویل زندگی کی دعا کی، بلکہ ملک کے لیے ان کی وقف شدہ خدمات کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “ڈاکٹر ایس جے شنکر جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد”۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور ڈپلومیٹ ملک کی خدمت کی ہے اور اب بھارت کی خارجہ پالیسی اور عالمی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے آخر میں وزیراعظم نے ڈاکٹر ایس جے شنکر کی صحت مند اور طویل زندگی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے لکھا، “میں ان کے طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں”۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا سفر انتہائی متاثر کن رہا ہے۔ وہ 9 جنوری 1955 کو پیدا ہوئے اور سیاست میں آنے سے قبل ایک مںجھے ہوئے سفارتکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔

انہوں نے چین اور امریکہ جیسے اہم ممالک میں بھارت کے سفارتکار کی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ 2019 میں انہیں براہِ راست وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جس پر بہت سے لوگ حیران ہوئے، لیکن اپنی صاف گوئی، مضبوط موقف اور ‘نیشن فرسٹ’ کی پالیسی کے باعث انہوں نے جلد ہی سب کا اعتماد حاصل کر لیا۔

ڈپلومیسی سے وزیر خارجہ تک کے اس سفر نے انہیں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر منوایا ہے۔ آج ان کی سالگرہ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابیوں کا جشن ہے بلکہ ملک کے لیے ان کے مستقل اور مخلصانہ خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے یہ مبارکباد ڈاکٹر ایس جے شنکر کے کام اور وطن کے لیے ان کی قربانیوں کا اعزاز ہے، جس نے بھارتی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر مضبوط اور معتبر بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

ایئر انڈیا فلائٹ  کی جے پور میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے دبایا اسکواک کوڈ 7500

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…

41 minutes ago