مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں خود کفالت کے فروغ کے لیے راج ناتھ سنگھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور بہترین صحت کی دعا کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ راج ناتھ سنگھ بھارت کو مضبوط، محفوظ اور دفاعی میدان میں خود کفیل بنانے کے لیے مسلسل قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی اور انتظامی امور پر راج ناتھ سنگھ کی گہری سمجھ بھی قابلِ ستائش ہے، اور وہ ان کی طویل عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
راج ناتھ سنگھ 10 جولائی 1951 کو اتر پردیش کے ضلع چندولی کے بھامورا گاؤں میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورکھپور یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ مرزاپور کے کے بی پوسٹ گریجویٹ کالج میں فزکس کے لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
راجناتھ سنگھ کا سیاسی سفر
ان کا سیاسی سفر کم عمری میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ 1964 میں وہ صرف 13 برس کی عمر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ ہوئے۔ 1974 میں بھارتیہ جن سنگھ کی مرزاپور شاخ کے سیکریٹری بنے اور 1977 میں پہلی مرتبہ مرزاپور سے اتر پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ بی جے پی یوا مورچہ کے صدر اور پھر قومی سیاست کے اہم لیڈر بن گئے۔راج ناتھ سنگھ 2000 سے 2002 تک اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے۔ وہ دو مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بھی منتخب ہوئے، جبکہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی تاریخی کامیابی ان کے دوسرے دورِ صدارت میں حاصل ہوئی۔ اٹل بہاری واجپائی حکومت میں انہوں نے سڑک ٹرانسپورٹ اور زراعت کے وزیر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ نریندر مودی حکومت کے پہلے دور میں وہ وزیر داخلہ رہے، جبکہ دوسرے دور سے اب تک وہ ملک کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…